پریس ریلیز:- اشفاق احمد محمد حنیف سر (سپروائزر جمہور ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج) و خلیل احمد محی الدین سر (لکچرار سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج) ۳۱ مئی ۲۰۲۳ء کو اپنی طویل تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوئے- بی ایڈ فرینڈس گروپ 1989/90 نے دونوں حضرات کی خدمات کے اعتراف میں ایک تہنیتی تقریب برائے سپاس گزاری کا انعقاد مورخہ 14 جون 2023ء بروز بدھ کی شب میں ۹ بجے، نیشنل ہاۓ وے پر موجود رمضان مکی سر کے فارم ہاوس پر کیا گیا- جسمیں بی ایڈ فرینڈس گروپ 1989/90 کے اشفاق صدیق سر (پرنسپال اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج) خورشید سر(پروفیسر مراٹھواڑا کالج آف ایجوکیشن، اورنگ آباد) رمضان مکی سر(لکچرار سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج) ایڈوکیٹ سہیل احمد انصاری (مالیگاؤں کورٹ) رشیدی انیس سر (سبکدوش پرنسپال جے اے ٹی جونئیر کالج آف ایجوکیشن) محمد عارف سر (سبکدوش پرنسپال جے اے ٹی جونئیر کالج آف ایجوکیشن) ابراہیم سر (سبکدوش ہیڈ ماسٹر بدلو سردار ہائی اسکول، دھولیہ) شاہد سر (نیشنل اردو ہائی اسکول، لاسلگاوں) بلال سر (سبکدوش ہیڈ ماسٹر شیخ عثمان ہائی اسکول) طاہر سر (سبکدوش معلم، مولانا آزاد ہائی اسکول،دھولیہ) اشفاق جعفر سر (سپر وائزر مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج) عتیق سر (نشاط گرلز ہائی اسکول) عتیق فارگو سر و دیگر موجود تھے۔ عتیق سر کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا- صاحبان اعزاز کی خدمت میں پورے گروپ کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا- اشفاق سر کے سپاس نامے کی خواندگی رضوان ربانی سر نے کی جبکہ، خلیل سر کے سپاس نامے کی خواندگی رمضان مکی سر نے کی دونوں سپاس نامے رضوان ربانی سر نے تحریر کیے تھے- حاضرین نے دونوں صاحبان اعزاز کو دلی مبارکباد پیش کی اور سبکدوشی کے بعد کی زندگی کامیاب و کامران گزرے، ایسی دعاون سے نوازا۔ بعد از تقریب پر تکلف عشائیے کا بھی نظم رہا۔ اس تقریب کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے-
تہنیتی تقریب برائے سپاس گزاری اشفاق سر (جمہور) و خلیل سر (سردار) سبکدوش،
جون 21, 2023