مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کا دسویں جماعت کا شاندار رزلٹ
جون 02, 2023
2 جون 2023 بروز جمعہ کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا الحمدللہ بفضل تعالیٰ مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج کا رزلٹ قابل تحسین رہا۔اسکول ہذا کا مجموعی رزلٹ 90.90 فیصد رہا۔اسکول میں نوال فاطمہ انیس احمد اول، آمنہ حامد حسن دوم، عفیفہ مریم عبدالقیوم نے سوم مقام حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی پر چئرمین انجمن معین الطلباء اسحاق سیٹھ زری والا،سکریٹری سراج دلار، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر عرفان رحمانی و اراکینِ انجمن نیز ہیڈ ماسٹر ریحان احمد ہمدانی صاحبان و اسٹاف ممبران کی جانب سے تمام کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کا اظہار کیا گیا۔شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج ۔