نارائن پیٹ: نارائن پیٹ ضلع مستقر اطراف واکناف میں عید الاضحی نہایت ہی عقیدت واحترام اور روایتی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ ٹاؤن میں واقع عیدگاہ نارائن پیٹ میں ہزاروں فرزندان توحید نے سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح کی اقتدا میں نماز عید ادا کی۔ قبل ازیں جناب حافظ چاند پاشاہ لکچرر نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اسوہ ابراہمی پر عمل پیرا ہونے اور اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تلقین کی۔ عید گاہ کے قریب بلدیہ کی جانب سے لگائے گئے شامیانوں میں نارائن پیٹ سے وابستہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سرکاری عہدیداروں نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔ عید گاہ روڈ پر مسلمانوں کے لئے کانگریس قائد سیجیندر شٹی کی جانب سے ٹھنڈے مشروبات کا نظم رکھا گیا تھا۔ اور دوسری طرف ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کی جانب سے بھی مسلمانوں کو ٹھنڈا پانی اور مٹھائی تقسیم کی گی۔عید گاہ کمیٹی نارائن پیٹ کی جانب سے عید گاہ پر وسیع تر انتظامات کے گے تھے۔ محمد حسین ناراین پیٹ ضلع رپوٹر
عید گاہ نارائن پیٹ میں عید الضحی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گی
جون 30, 2023