*مالیگاؤں کے کمشنر نے جو پروگرام کاغذ پر بتایا ہے مالیگاؤں کی عوام یہ چاہتی ہے کہ وہ کام زمین پر دکھنا چاہیے. مفتی اسمٰعیل قاسمی*
( مالیگاؤں ) آج بروز پیر 26 جون کو رات 7 بجے کے قریب سٹی پولیس اسٹیشن کے سوسنواد ہال میں ضلع گرامین پولس دل و امن کمیٹی کی ہندو مسلم اتحاد کی پرامن فضاء قائم رہے اس عنوان پر میٹنگ منعقد ہوئی، اس میٹنگ میں شہر رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ڈائس پر ضلع گرامین ایس پی شاہ جی اماپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، دونوں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور جادھو صاحب، ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے میڈم ،پرانت آفیسر ، تحصیلدار ، مالیگاؤں مہا نگر پالیکا کے کمشنر بھالچندر گوساوی ، بجلی کمپنی کے سی ای او پریم سنگھ اور امن کمیٹی کے تمام احباب اور دیگر محکموں کے آفیسران موجودگی میں موصوف نے اپنی بات دو ٹوک انداز میں پیش کیا جو انکا طرّہ امتیاز ہے اس شعر کے ساتھ،
*سبھی کے دین سندر ہیں ہمارے کیا تمہارے کیا*
*اجالا ہر طرف ہو اِس کنارے کیا اُس کنارے کیا*
مالیگاؤں میں ہمیشہ جب بھی تہوار آتا ہے ہندو مسلم دونوں سماج کے لوگوں نے ایک دوسرے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے تہوار مناتے آرہے ہیں مگر اب تہوار آتا ہے تو ایک ٹینشن ہوتا ہے اور جو امن امان کے خواہاں ہیں اور پولس ڈپارٹمنٹ کے لوگ اس بات کو بہ خوبی جانتے ہیں مگر اب حالات بدل چکے ہیں تہوار کے تئیں اب کچھ تشویش کے باعث خوشی پہلی جیسی نہیں رہتی ہیں اب ضرورت زیادہ ہے ایکتا و اتحاد و اتفاق کے لئے کسی شاعر نے کہا ہے کہ
ایک شجر ایسا محبت کا لگایا جائے
جسکا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے
تہوار اب دونوں سماج کے لئے باعث خوشی ہو ایسا ماحول بنانے کے لیے ہم سب کی ذمہ داری ہیں،امن کمیٹی کے ذمہ داران خصوصی طور پر اور شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ہم دونوں سماج کے لوگ مل کر ایسا پروگرام بنائے کہ ایک دوسرے کا تہوار جب آے تو خوشیوں کا ماحول بنا رہے بقرعید اور ایکادشی کا جو تہوار ہے اسکا اپنا ایک بیک گراؤنڈ ہیں اور اسکے پیش نظر ہی سماج کے لوگ تہوار مناتے ہیں دونوں سماج کے لوگوں کو ایک دوسرے کے تہوار سے کوئی اعتراض نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر کا امن و امان لاء اینڈ آرڈر بگڑے، یہ شہر ہمارا ہے اگر یہاں امن و شانتی رہے گی تو ہمارے لیے بھی رہے گی، اور اگر کوئی واقعہ پیش آیا ماحول بگڑے گا تو ظاہر بات ہے اسکا نقصان ہمیں ہی ہوگا، آج دونوں سماج کے لوگ نہیں چاہتے کہ شہر کا امن خراب ہو، مَیں پولس ڈپارٹمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہر تہوار کے موقع پر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو رنگ میں بھنگ ڈالنے کا کام کرتے ہیں مَیں کسی ایک سماج کو ٹارگٹ نہیں کر رہا ہوں، بلکہ جو ایسے سماج دشمن عناصر ہیں وہ سماج سے وابستہ ہیں اور ایسے لوگوں کی لسٹ آپ کے پاس موجود ہیں آپ ایسے لوگوں پر نظر رکھے کہ شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب نہ ہو، اور کسی بھی صورت میں بگڑنا نہیں چاہیے، اتفاق سے دونوں سماج کے تہوار ایک ہی دن آرہا ہے اور دونوں سماج کے لوگوں میں سے کسی کی یہ بھاؤنا نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے تہوار کو منانے سے روکا جائے، ہم ایکادشی کا جو تہوار ہے اسکا پورا پاس و لحاظ رکھا جائے گا اور مالیگاؤں مہانگر پالیکا کے کمشنر بھالچندر گوساوی نے اپنی پوری تیاری بتائی ہیں مَیں چاہوں گا کہ جو تیاری انھوں نے کاغذ پر بتایا ہے وہ زمین پر دکھنا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ انکی تیاری کاغذ پر رہے اور سبھی کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑے، آج مَیں نے کارپوریشن پہنچ کر تمام ڈپارٹمنٹ کے لوگوں کے ساتھ راونڈ ٹیبل میٹنگ لیا کہ آپ کی کیا تیاری ہے دونوں سماج کے تہوار کو لے کر، تو انھوں مجھے مکمل تفصیل بتائی کہ صاف صفائی کا نظم ہوگا، سلاٹر ہاوس بنایا گیا ہے پانی اور روشنی کے کیا انتظامات ہوگے عیدگاہ پر نماز کے تعلق سے کیا تیاری ہیں اپنے بس بھر پوری تیاری کی ہے مگر مَیں چاہتا ہوں کمشنر صاحب آپ ہر آفیسر سے اسکی ذمہ داری ڈیوٹی پوری کرنی چاہیے آپ ان سے کام لیں، اور یہ ذمہ داری ہم میں سے ہر ایک شخص کو ہے کہ کس طرح آخر تک ہم اپنے فرائض انجام دیتے رہے اسکو دیکھنا نبھانا ہماری ذمہ داری ہے کہ قربانی کے بعد جو اسکا ویسٹیج فضلات نکلے گا کارپوریشن کے لوگ فوری طور پر اسے ڈمپنگ کریں، صاف صفائی پر خاص توجہ دی جائے، پانی تینوں دن کچھ منٹ بڑھاکر دیا جائے، کوئی شکایت کا موقع نہ دیا، پولس ڈپارٹمنٹ اپنی ڈیوٹی کے فرائض برابر انجام دے رہے ہیں اسی ہم قربانی کرنے والے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قربانی کریں، قانون کے مزاق نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسکی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے گئو ونش کا پالن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہماری قربانی بکرا بکری، بھینس بھینسا سے بھی ہوجاتی ہے گاۓ بچھڑا ضروری نہیں ہے اور ہم کو قربانی ہی کرنا ہے کسی کو تکلیف نہیں دینا ہیں ہمیں کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں ہے جسطرح ایکادشی تہوار بھی پوجا بھی ہے اسی طرح قربانی کا مقصد بھی اوپر والے کی پوجا اور خوشی بھی ہے اور قربانی و پوجا اوپر والے کو راضی کرنے کے لئے ہوتی ہیں اور دونوں سماج کے لوگوں کی یہی نیت ہوتی ہے ظاہر سی بات پولس ڈپارٹمنٹ کے لوگ جس طرح ڈیوٹی کر رہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے انکا تعاون کریں امن و امان کے ساتھ تہوار کی خوشیاں منائی جائے کہتے ہیں تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ آج اس میٹنگ میں بجلی کمپنی کے سی ای او پریم سنگھ بھی بیٹھے ہوئے ہیں اور بہت پریم سے بات کرتے ہیں اور مَیں اسکا پس منظر بتاتا ہوں کہ جب ان سے کام کی بات ہوتی ہے وہ کہتے ہیں بس یہ کام مَیں کردیتا ہوں مطلب مَیں یہ کام کر دونگا مگر دوسرے کوئی کام نہیں کروں گا، لیکن جس کام کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ مَیں یہ کام کر دوں گا مگر وہ کام بھی وہ نہیں کرتے ہیں، مَیں آج سینئر ایس پی، اور ایڈیشنل کلکٹر اور ایس پی صاحبان کی موجودگی میں صفائی کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مالیگاؤں کے لوگ اس پرائیویٹ بجلی کمپنی MPSL سے تنگ آچکے ہیں ان ڈکلئیر لوڈشیڈنگ روزانہ یہ کرتے ہیں انہیں مہا وترن کمپنی کی طرف سے انھیں کوئی پروگرام نہیں دیا گیا ہے مگر پورے شہر میں مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کرتے ہیں اور اس منسلک اور انکے آفیسروں سے منسلک جو کام ہیں کوئی کام وقت پر کرکے دیتا نہیں ہے دس دس چکر انکے آفس کے لگائے جاتے ہیں پھر بھی کام نہیں ہوتا ہے کئی کئی مہینوں کام پینڈنگ التواء کا شکار ہے اور جو لوگ اس لائن کی جانکاری و معلومات رکھتے ہیں اگر وہ ان سے جاکرکے ملاقات کرتے ہیں تو انکا آنا جانا انکو گراں گزرتا ہےانکو تکلیف ہوتی ہے ایسے لوگوں کو یہ لیگل نوٹس دیتے ہیں مَیں آپ تمام بڑے آفیسروں کے سامنے یہ بات کہتا ہوں کہ اگر تہوار کے بعد شہر کا لاء اینڈ آرڈر بگڑے گا تو اسی مسئلے پر پرائیویٹ بجلی کی وجہ سے ہوگا اور جب آدمی بالکل پریشان ہوجاتا ہے تو روڈ پر اترنے پر مجبور ہوجاتا ہیں،بجلی کمپنی MPSL کے پریم سنگھ بیٹھے ہوئے مَیں بہت ہی پریم سے بول رہا ہوں آپ اپنی ذمہ داری محسوس کیجئے اپکو یہاں 15 سے 20 سال رہنا ہے تو آپ جھگڑے کے ساتھ مت رہیے آپ لوگوں کا کام کرکے دیں، آپ بجلی بیچنے کے لئے آے ہو لوگ آپکے کنزیومر ہے آپ کو اسکا بل ادا کرتے ہیں آپ میٹر سے لے کر ٹرانسفارمر تک جتنی پریشانیاں ہے اسکا حل نہیں کروں گے، لوگ آپ کی آفس کے دس دس چکر لگاتے ہیں غریب مزدور پچاس سو روپے روپے ایک طرف کا رکشا کرایہ بھاڑا دیتا ہے پھر بھی کام نہیں ہوتا اور جو لوگ ان برابر بات کرتے ہوئے انکی اگری مینٹ معاہدے کی رو سے ٹرم کنڈیشن انکو بتاتے ہیں تو یہ انکو لیگل نوٹس جاری کرتے ہیں ایسا مالیگاؤں کے لوگ برداشت نہیں کریں گے اور اگر اس طرح آپ ٹارگٹ کرکے اس طرح کی حرکت کر رہے ہو تو یہ جھگڑے کی شروعات آپ کر رہے ہیں تو ظاہر بات ہے لیگل نوٹس والا اپکو جواب دیگا اسکا ری ایکشن آے گا مالیگاؤں کے گھرگتی یا کمرشیئل یا انڈسٹری کے ہو سبھی کو شکایت ہے مَیں پورے شہر کی ترجمانی کرتے ہوئے آج یہ بات کہ تہوار کے بعد جو صورتحال کلکتہ بجلی کمپنی کی رہے گی تو شہر کے اندر لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوگا اور اس کے ذمہ دار ایم پی ایس ایل بجلی کمپنی ہوگی اور ایک بار پھر کمشنر سے بھی کہو گا آپ نے جو کام کاغذ پر بتایا ہے وہ شہر کی عوام کو زمین پر دکھنا چاہیے، کسی شاعر نے کہا ہے کہ
امن ہر شخص کی ضرورت ہے
اس لئے ہمیں امن سے محبت ہے
فضاء یہ امن اماں کی صدا رکھے قائم
سنو یہ فرض تمہارا بھی ہے ہمارا بھی