* مالیگاؤں :-* آج کے دن دنیا بھر کے لاکھوں عازمین حج اپنی منزل کی انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔مسلمانانِ عالم کا سب بڑا اجتماع آج میدان عرفات میں ہے۔یہ وہ اجتماع ہے جس میں شامل ہونے کی آرزو لئے ہر مسلمان بارگاہِ صمدیت میں دست دراز کئے ہوئے ہے۔یومُ العرفہ کی بے شمار فضلیت احادیث نبویہ میں بیان کی گئی ہے۔آج 27 جون 2023ء بروز منگل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں *حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں)* کی سرپرستی میں یومُ العرفہ کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں خانۂ کعبہ،سمیت دیگر مقدس مقامات کا ماڈل تیار کیا گیا اور بچّوں کو اس ماڈل کے ذریعہ حج کے ارکان بتائے گئے۔اس موقع پر *محمد جمیل حسین رضوی (جنرل سکریٹری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں)* نے کہا کہ حج اسلام کا بنیادی رکن ہے اس کی معلومات حاصل کرنا ہم پر ضروری ہے۔بچوں میں ارض مقدس کے متعلق تعظیم و توقیر پیدا کرنا والدین اور سرپرست حضرات کا فرض ہے اس لئے حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔آپ کے بعد *محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں)* نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچّے عصری تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی کما حقہ واقف اور آشنا ہوں۔جس کے لئے حتیٰ الامکان کوشش جاری ہے۔حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کا یہ طُرَّۂ اِمْتِیاز ہے کہ طلبہ کی دینی تربیت کے لیے ایسے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے جن سے ہمارے بچوں میں دینی بیدرای پیدا ہو۔آج کی تقریب میں بچْوں کو ارکان حج کے ساتھ دعائیں بھی سکھائی گئیں۔
*______________________*