مالیگاؤں (پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ممبئی کے زیر اہتما م جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) ا لمعروف منصورہ انجینئرنگ کالج میں بروز منگل 20 جون 2023 کو سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے کیمپس پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کی جانب سے منعقدہ کیمپس پلیس منٹ ڈرائیو میں ممبئی شہر کی معروف آئی ٹی کمپنی "پیس انفو ٹیک" نے کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیو نیکشن انجینئرنگ کے کل 45 طلباء و طالبات کا انٹرویو لیا۔ جس میں سے 8 طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا۔
جناب زفیل ( ڈائریکٹر، پیس انفو ٹیک ) نے بتایا کہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے طلبہ میں قابلیت و صلاحیت موجود ہے ۔ اس مرتبہ ہماری کمپنی میں سافٹ ویئر ونجینئر، ویب ڈئزائنر ، موبائل ایپ ڈیولپر اور ٹرینی انجینئرس کیلئے آٹھ آسامیوں پر انٹرویو لیا گیا اور آٹھ منتخب امیدواروں کو جاب آفر لیٹر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئند دنوں میں مزید انٹرویو ز منعقد کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر عقیل احمد شاہ( پرنسپل، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس) نے کہا کہ ہمارے طلبہ کو معیاری پیشہ وارانہ تعلیم کے ساتھ انڈسٹریز اور کارپوریٹ کمپنیوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ ہر سال ہماری کالج کے طلبہ کا انتخاب ملک و بیرون کی معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اچھی جاب کیلئے ہو رہا ہے۔ انجینئرنگ ڈپلومہ و ڈگری کامیاب طلبہ کیلئے کالج میں طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل قائم کیا گیا ہے ۔ جس کا مقصد طلبہ کو کمپنیوں میں انٹرویوز دلانا، جاب کیلئے تیار کرنا اور کیمپس پلیس منٹ ڈرائیوز منعقد کرنا ہے۔
جناب ارشد مختار( چیئرمن، جامعہ محمدیہ)، جناب راشد مختار( سیکریٹری، جامعہ محمدیہ)، ڈاکٹر عقیل احمد شاہ (پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر محمد اظہر( پرنسپل، پولی ٹیکنیک)، ڈاکٹر محمد سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس) اور جملہ اسٹاف نے کیمپس پلیس منٹ میں منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس کیمپس پلیس منٹ ڈرائیو کو منعقد کرنے سے لیکر کامیاب بنانے تک پروفیسر عدیل انصاری ( ٹی پی او) ، پروفیسر شاداب اظہر، پروفیسر حسیب خان، پروفیسر ناظرہ انجم اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھر پور تعاون پیش کیا ۔
٭٭٭