*بریلی شریف سے پیرومرشد حضرت شاہ محمد ثقلین میاں کی آمد اور خصوصی دعا کا اہتمام*
*مالیگاؤں (احرار نیوز نیٹ ورک) 12 جون* مالیگاؤں شہر کے سب سے زیادہ وسیع اور کشادہ شادی ہال انصار جماعت خانہ و بنکر لانس میں11 جون 2023 بروز اتوار کو حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ نے جشن شاہ شرافت میاں کے پرنور موقع پر 40 ضرورت مند لڑکیوں کے اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا ۔
اس موقع پر بریلی شریف سے پیرو مرشد شاہ محمد ثقلین میاں حضور تشریف لائے اور ان کی ہی نگرانی و سرپرستی میں 40 ضرورت مند لڑکیوں کا عقدکیا گیا اکیڈمی کے ذمہ داروں نے بڑے پیمانے پر انتظام کیا تھا۔ پانی، شربت، سوہن پٹی اور ضیافت سے حاضرین کی تواضع کی گئی 40 دولہوں کو اسٹیج پر تین قطار میں ترتیب سے بٹھایا گیا سب کے سب ایک جیسے لباس میں ملبوس محفل میں خوشنما رنگ بھر رہے تھے شہر کے 8 علمائے کرام نے نکاح رجسٹر بھرتے ہوئے وکیل اور گواہوں کی موجودگی میں ایجاب قبول کروایا ممبئی سے تشریف لائے ایک عالم دین حضرت مولانا و حافظ شاہد صاحب نے خطبہ نکاح کی خواندگی کی دولہنوں کو علاحدہ پنڈال میں بٹھایا گیا پردے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا نکاح کے بعد ، پیرو مرشد شاہ محمد ثقلین میاں حضورنے دعا فرمائی انہوں نے دولہا ، دلہن اور حاضرین کو پیغام دیا نکاح کو آسان بنائیں ، فضول کے اخراجات اور خرافات و بیجا رسوم سے بچیں ۔
دولہا اور دلہن کو حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ کی جانب سے گھریلو استعمال کی اشیاء پر مشتمل سامان کا تحفہ پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر بریلی ، ممبئی ، سورت ، راجکوٹ ، جیٹ پور ، جھانسی ، دہلی ، بھروچ اور مالیگاؤں شہر اور قصبے کے بہت سے مشہور شخصیات و سلسلہ شرافتیہ سے منسلک افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
آنے والے تمام معززین اور علمائے کرام کو حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ نے شال کا نذرانہ پیش پیش کیا