جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ،ڈائریکٹوریٹ آف فنانس اینڈ
جون 12, 2023
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی مستقل ملازمت میں ہر افسر/ملازم نے سروس (کنڈکٹ) رولز، 1979 کے رول 19 کے ذیلی اصول (1) کے نوٹ 3 کے تحت اپنی ملکیت، اثاثوں کی معلومات اور دیگر اہم معلومات جمع کرایا ہے۔ اسکی تفصیلات ہمیں ظاہر کی جائے کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں کتنے ملازمین ہیں اور انکی ملکیت کتنی ہیں؟ جب یہ کارپوریشن میں رجوع ہوئے تو انہوں نے اپنی ملکیت کی تفصیلات جمع کرائی ہیں اور آج کیا پوزیشن ہیں؟ اسطرح کا مطالبہ مکتوب آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی سے کیا ہے ۔آصف شیخ نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ 12 جون 2014 کے حکومتی فیصلے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف فنانس اینڈ اسٹیٹسٹکس یکم جولائی 2014 کے سرکلر کے مطابق اور اس کے بعد وقتاً فوقتاً اثاثہ جات اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے تفصیلی ہدایات موجود ہیں۔ نیز مہاراشٹر سول سروسز (کنڈکٹ) رولز، 1979 کے قلم 19 کے ذیلی اصول (1) کی شق 3 کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہر افسر/ملازم کو بھی اپنے عہدے اور ذمہ داری و اثاثے کی معلومات جمع کرانے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے مستقل افسر/ملازم نے اپنے اثاثے، عہدے اور کام کی ذمہ داری کے بارے میں بیان جمع کرایا ہے جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا یہ ملازمین و آفیسران اس تاریخ سے ڈیوٹی پر ہیں جس تاریخ کو اثاثے اور ذمہ داری کے حوالے سے حکومتی فیصلہ نافذ ہوا؟ آصف شیخ نے درخواست کی ہے کہ مذکورہ معلومات 15 دن کے اندر فراہم کی جائیں۔اس مکتوب کی ایک ایک کاپی پرنسپل سکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ،وزارت ممبئی، ڈائریکٹوریٹ آف فنانس، باندرہ ایسٹ، ممبئی - 51 کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو دی جانے والی یقینی ترقی (پروموشن) کی اسکیم اور باقاعدہ ترقی کے بارے میں معلومات دی جائے ۔اس موضوع کو بھی لیکر آج مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و پرشاشک بھالچندر گوساوی کو آصف شیخ رشید راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر نے دی ہے ۔آصف شیخ نے مکتوب میں کمشنر و پرشاشک سے گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں بتائیں کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کتنے مستقل ملازمین کو گزشتہ 5 سالوں میں پروگریشن اسکیم / ریگولر پروموشن کے تحت ترقی دی گئی ہے اور کن اصولوں کے مطابق انہیں ترقی دی گئی ہے۔اسکی تفصیلات جلد از جلد ہمیں دی جائے ۔آصف شیخ نے درخواست کی ہے کہ مندرجہ بالا معلومات آئندہ 15 دنوں کے اندر فراہم کریں۔تاکہ ہمیں اور شہریان کو پتہ چل سکے کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں کس کس کو ترقی دی گئی ہیں؟