مسلم پرسنل لاء بورڈ میں مفتی فضل الرحمن مدنی اور مولانا فضل الرحمن محمدی وفات تک رکن تھے
جون 13, 2023
مالیگاؤں(پریس ریلیز )11جون بروز اتوار 2023 صبح ساڑھے دس بجے، دفتر اہل حدیث منزل،گولڈن نگر مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اراکین کی میٹنگ صوبائی امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت میں ہوئی، اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے کی جبکہ ناظم دفتر حافظ اشفاق محمدی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ اس اہم اور بامقصد میٹنگ میں صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے صوبائی جمعیت کی گذشتہ 26، فروری 2023 میٹنگ کی کاروائی اور سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی،جس پر اراکین عاملہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ارکان عاملہ کے اتفاق رائے سے ماہ ستمبر 2023 میں صوبائی سطح پر علماء ودعاۃ اور مبلغین کیلئے پندرہ روزہ تربیتی پروگرام کو منظوری دی گئی، اس کے علاوہ ملک بھر سے آنے والے مدارس ومساجد کے سفراء کرام کے لئے صرف تین مہینہ، ماہ رجب ،شعبان، رمضان مزید شرائط وضوابط کیساتھ توصیہ جاری کرنے پر اتفاق کیاگیا۔اس کے علاوہ نومبر میں صوبائی سطح کی کانفرنس پر متفقہ فیصلہ لیا۔ علاوہ ازیںدیگر امور باجازت صدر میں کئی اہم امور اور معاملات پر گفت وشنید کی گئی۔ آخر میں ڈاکٹر سعیداحمد فیضی صاحب نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی جمعیت اہل ہند کے سابق امیر مولانا مختاراحمد ندوی رحمہ اللہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر رہے اور اسی طرح مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق ناظم اعلی مولانا عبدالوہاب خلجی رحمہ اللہ پرسنل لاء کے ایکٹیو ممبر تھے۔ اس کے علاوہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے مفتی فضل الرحمن مدنی اور صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے سابق ناظم اعلی مولانا فضل الرحمن محمدی رحمہ اللہ وفات تک اس کے رکن شوری رہے، ڈاکٹر صاحب نے مزید کہاکہ جمعیۃالعلماء ہو یا دارلعلوم ندوۃالعلماء ہو خلافت موومنٹ ہو یا مسلم پرسنل لاء بورڈ یا مجلس مشاورت تک ان کے قیام میں اہل حدیث علماء پیش پیش رہے بلکہ کچھ تو ان کی ہی تحریک پر قیام عمل میں لائے گئے ہیں۔موصوف نے مقامی جمعیتوں کے ذمہ داران سے مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ ہمیں بچوں کی تعلیم وتربیت کیساتھ خواتین میں بھی دینی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں اور علماء ودعاۃ کو بہتر سے بہتر تنخواہ کا نظم کرے۔اس میٹنگ میں صوبہ مہاراشٹرسے مولانا محمد یوسف محمدی،خلیل احمد انجینئر (ناندیڑ) شیخ اظہار بشیر مدنی، شیخ کلیم احمد محمدی ،عبداللہ تسلیم (اورنگ آباد) مولاناعطاء اللہ محمدی (آکوٹ) شیخ اسرائیل،محمد سلیم بھائی (آکولہ) مولانامحمد عارف محمدی (ایولہ) حافظ زاہد محمدی،عبداللہ سر(نندوربار) مولانا رئیس محمدی (دھولیہ) وغیرہ کے علاوہ مقامی سطح پر مولانا شکیل احمد فیضی، شیخ مصطفی بشیر مدنی ،شفیق الرحمن ،نور پریس،اقبال احمد محمدی ، حافظ اشفاق محمدی، عبدالماجد فیضی،شاہد انور فیضی وغیرہ شریک رہے۔الحمدللہ مجموعی اعتبار سے یہ میٹنگ کامیاب رہی۔