مالیگاؤں (نامہ نگار) انسان کو حسن زن رکھنا چاہیے، کے مردود ہے اور کون مقبول ہے یہ صرف اللہ جانتا ہے ۔ایک مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے ۔اللہ کے یہاں کون مقبول ہے یہ صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔مساجد و مدارس کی ذمہ داری سے بڑا ذمہ داری یتیموں کے مدارس اور یتیم خانوں کی ہے ۔اس میں کسی بھی قسم کی خیانت کی سخت ممانعت ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار قاری الطاف احمد نے کیا ۔موصوف مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔قاری الطاف نے منتظمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کے یتیم خانے کی تعمیر قابل تحسین و قابل تقلید عمل ہے ۔میں خانوادہ حاجی شیخ شفیع کو مبارک دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک مرحوم شیخ خلیل دادا کے اس کار خیر کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔مرحوم خلیل دادا کی بیوہ و بیٹی اور شیخ رشید و آصف شیخ سمیت خانوادہ شیخ شفیع کے تمام ذمہ داران کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔اس موقع پر قاری الطاف احمد نے کہا کہ یتیم خانے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں لڑکیوں کے دینی مدرسہ آور عصری علوم کا انتظام کیا جائے تاکہ یہاں سے دین و دنیا کا بہترین کام انجام دیا جاسکے ۔انہوں نے حدیث شریف کا مفہوم پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یتیموں کی کفالت کرنے والا جنت میں میرا پڑوسی ہوگا ۔مرحوم شیخ خلیل دادا کی وصیت و خوابوں کے مطابق بتول شفیع ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کے سنگ بنیاد قاری الطاف احمد کی دعا و مرحوم خلیل دادا کی بیٹی سمیہ صدف شیخ خلیل کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس سے قبل مولانا خالد رشیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے لڑکیوں کے دینی تعلیمی نظام اور یتیم بچیوں کی کفالت کے متعلق اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو ہنر مند بنائے جائیں اور امور خانہ داری کے تمام گن سکھائے جائیں۔ تاکہ انہیں ازدواجی زندگی میں آسانی ہوسکے اور جب وہ اپنی سسرال پہنچے تو انہیں معلوم ہوسکے کہ یہ بچی دینی و دنیاوی طور پر اور امور خانہ داری میں ماہر ہیں اور اسکی تربیت نہایت ہی عمدہ طریقے سے کی گئی ہے ۔خالد رشیدی نے کہا کہ آج یتیموں کی تعداد زیادہ ہے اور انکی صحیح طریقہ سے تربیت کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔مرحوم شیخ خلیل دادا نے جو عزم کیا تھا وہ آج پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس کام کو انکے حق میں ثواب جاریہ بنائے ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں سیاسی سماجی اعتبار سے سب سے نمایاں کام خانوادہ شیخ شفیع نے انجام دیا ہے اور اب دینی اعتبار سے بھی یہ خانوادہ اپنی خدمات پیش کررہا ہے اللہ تعالٰی اسے دین کا مرکز بنائے ۔مولانا خالد رشیدی نے کہا کہ ہمیں یتیموں کو اپنی سگی اولاد کے جیسا پڑھانا لکھانا اور انکی تربیت کرنا چاہیے ۔بچیوں کی ذہانت اور ہنر مندی کے لحاظ سے تربیت دی جانی چاہیے ۔اس موقع پر مفتی شعیب قاسمی و دیگر مقررین و علماء کرام نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خانوادہ شیخ شفیع کے نیک عزائم پر مبارک باد پیش کی اور مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کی تعمیر پر خلیل دادا کے حق میں دعائیہ کلمات پیش کئے ۔تقریب سنگ بنیاد دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کے موقع پر منتظمین نے خانوادہ حاجی شیخ شفیع کی جانب سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے پانچ ہزار اسکوائر فٹ پر اسکی تعمیر ہوگی ۔جسکا ڈیزائن تیار ہوگیا ہے ۔جہاں دینی و عصری تعلیم کا بہترین نظام ہوگا ۔یتیم بچیوں کیلئے اردو میڈیم اسکول قائم کیا جائے گا ۔یتیموں کیلئے (ہاسٹل) قیام کے ساتھ ساتھ طعام کا بہتر انتظام کیا جائے گا ۔لڑکیوں کو مستقبل میں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم و ہنر مندی کے کورس سکھائے جائیں گے ۔دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا تعمیر کیلئے زمین سے لیکر مکمل تعمیر تک کا پورا خرچ خانوادہ شیخ شفیع جانب سے کیا جائے گا اور یہ بتول شفیع ٹرسٹ کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا ۔اس یتیم خانہ کی مکمل نگرانی علماء کرام کی ٹیم کے ذمہ دی گئی ہے ۔اس موقع پر مرحوم شیخ خلیل دادا کی بیٹی سمیہ صدف، شیخ رفیق، شیخ رشید، شیخ جلیل ،شیخ عقیل ،شیخ حسن، آصف شیخ ، حاجی خالد شیخ سمیت خانوادہ شیخ شفیع کے تمام رشتہ دار دوست احباب و متعلقین کے علاوہ علماء کرام، مدارس کے حفاظِ عظام، یتیم خانوں کے ذمہ داران، ڈاکٹرس ، ٹیچرس ،انجینئرس اور زمین کے کاروبار سے منسلک تاجر افراد و شہر کے سرکردہ سیکڑوں تعلیمی،سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات موجود تھیں ۔آخر میں آصف شیخ رشید نے تمام مہمانوں اور علما کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کا عندیہ ظاہر کیا اور کہا کہ مرحوم شیخ خلیل دادا کی وصیت و خواہش کے مطابق اس کام کو انجام دیا جارہا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم شیخ خلیل دادا کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
یتیموں کی کفالت کرنے والا جنت میں میرا پڑوسی ہوگا (الحدیث)، مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں دینی و عصری تعلیم کا نظم کرنے
جون 18, 2023