مالیگاؤں (پریس ریلیز) گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسرا عظیم ایجوکیشن کِٹ تقسیم کا پروگرام قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 گراونڈ پر منعقد ہوا جس کی صدارت نوجوان صنعتی شخصیت عالیجناب محمد توقیر شبیر شاد صاحب نے انجام دی مہمان خصوصی کے طور پر ممبئی ہائی کورٹ کے وکیل جناب ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب نے شرکت
کی اس پروگرام میں جونیئر کے جی سے گریجویشن تک 280 طلباء کو ایجوکیشن کِٹ فراہم کی گئی جس میں بستہ، بیاض، لانگ بک، کمپاس باکس، ڈرائنگ بک، چربی چاک، دانش پہاڑہ، سلیٹ، بانی کی بوتل، ٹفن وغیرہ شامل ہیں اس عظیم الشان پروگرام میں مقرر خصوصی کے طور پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری محترم مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب کے علاوہ مسجد یا رسول اللہ کے خطیب و امام حافظ غفران سیفی اشرفی صاحب محترم عطاء الرحمن نوری صاحب، مالیگاؤں واٹس ایپ کلب کے روح رواں ناصر رائیل صاحب، ایڈووکیٹ محمد عارف شمس الضحٰی صاحب کے علاوہ رویش مارو اور انکی
اہلیہ مایہ مارو نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا مہمانان میں الحاج ضیاء حکیم کے فرزند محمد مصطفی کے علاوہ جاوید کھاٹک سر محسن سردار شکیل تیراک عمران احمد مانے تیراک نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض شہر مالیگاوں کے مشہور اناؤنسر شہزاد عامر صاحب نے انجام دی
اس عظیم الشان پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایجوکیشن کِٹ کمیٹی کے انچارج ایڈووکیٹ سالک انصاری کے علاوہ دیویانگ سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی اور پروگرام کمیٹی کے تمام ہی اراکین کی بے انتہا جدوجہد شامل رہی،
واضح رہے کہ یہ پروگرام ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب اور انکے رفقاء کے تعاون سے عمل میں آیا ہے دادا بھوسے صاحب نے ماضی میں دیویانگ سوسائٹی کے فلاحی کاموں کو دیکھتے ہوئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا مگر سات مہینے گزر جانے کے بعد بھی انکی جانب سے کچھ نہیں ملا ہے گویا کہ ایک طرح سے انھوں نے شہر مالیگاوں کے معذوروں کا استحصال کیا ہے.
یہ پروگرام دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا صاحب کے رسم شکریہ کے ساتھ اختتام پزیر ہوا.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ