کولہاپور :30 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر راجیہ نان گرانٹ اساتذہ کی تنظیم کے کھنڈے راؤ جگدالے سر نے کولہاپور میں ریاست کے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے وفد کی شکل میں ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جنوری سے جی آر جاری کردیا گیا ہے اور 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں اور اب ساتواں مہینہ جاری ہوچکا ہے لیکن ابھی بھی ریاست کے بیشتر ضلع میں ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی والا سست روی کے سبب اساتذہ تنخواہ سے محروم ہیں ۔ضلعی محکمہ ایجوکیشن سنچ مانیتہ کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہا ہے اور سنچ مانیتہ کیلئے تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہیں ۔وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے جگدالے سر نے کہا کہ کئی اساتذہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ گئے ہیں اور ابھی بھی انہیں 20 فیصد گرانٹ کے حساب سے تنخواہ تک نہیں مل رہی ہیں اور آئندہ 40 فیصد تنخواہ کب دی جائے گی؟ اسی طرح جاب سیکورٹی کے کیا انتظامات کئے گئے ہیں اسکا بھی جلد از جلد خلاصہ کر ریاست کے ہزاروں اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔اس کے علاوہ جن اضلاع میں بچوں کی تعداد کے حساب سے ادھار ویلڈ کردیا گیا انہیں بھی سنچ مانیتہ ڈکلیئر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں گرانٹ کا مکتوب دیا جارہا ہے ۔کیا ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اس کام کیلئے کوئی اور مطالبہ تو نہیں کررہا ہے؟ اس جانب توجہ دی جائے اور جلد از جلد اساتذہ کرام و معلمات کو تنخواہ جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں ۔تنخواہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔اس ضمن میں وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے وفد کے مطالبات سننے کے بعد کہا کہ جلد ہی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تمام آفیسران کی میٹنگ طلب کی جائے گی اور انہیں سخت ہدایات دی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کے مسائل حل کریں ۔سنچ مانیتہ فوری طور پر ڈکلیئر کریں ۔گرانٹ کا لیٹر اور شالارتھ آئی ڈی فوری طور پر بلا کسی ڈیمانڈ کے جاری کیا جائے ۔وزیر تعلیم نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار اساتذہ کو آئندہ کیلئے 20 فیصد اضافی گرانٹ بھی جلد جاری کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی حال ہی میں 1160 کروڑ روپے منظور کیا ہے اور آئندہ چار سالوں کیلئے 5500 کروڑ روپے منظور کرنے والے ہیں تاکہ اساتذہ کو 100فیصد گرانٹ سلسلہ وار مل سکے ۔اس وفد میں مہاراشٹر راجیہ نان گرانٹ اساتذہ کے ذمہ داران موجود تھے ۔
اساتذہ اب بھی تنخواہ سے محروم ، کئی ٹیچر ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ گئے
جون 30, 2023