مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے قدیم طالب علم حافظ محمد شعیب کو ایوارڈ سے نوازا گیا:
جون 04, 2023
نارائن پیٹ ضلع: محمد شعیب کو ایکسس بینک جنوبی ہندوستان ٹیم کوالیفائیڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ حیدرآباد ایکسس بینک رانی گنج برانچ کی طرف سے مجموعی طور پر جنوبی ہندوستانی ٹیم میں کوالیفائیڈ محمد شعیب پاشا نے گوا ریزوٹس میں ایوارڈ حاصل کیا. جنوبی ہندوستان کی ٹیم میں جملہ 17 لوگوں کا نام نامزد کیا گیا تھا جس میں نارائن پیٹ ضلع کو لم پلی منڈل سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب بھی موجود ہیں۔ محمد شعیب کی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ حافظ محمد شعیب مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرتے ہوئے تکمیل حفظ قرآن مجید بھی کیا ہے۔ اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی ودیگر نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ محمد حسین ناراین پیٹ ضلع
Tags