ادارہ نثری ادب میں محمد امین مختار، ڈاکٹر عمران امین و ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر صاحبان کا استقبال
جون 14, 2023
پریس ریلیز:- بتاریخ 27- مئی 2023ء کی شب ٹھیک دس بجے، اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں میں منعقدہ ادارہ نثری ادب کی ماہانہ 204 ویں ادبی نشست کی صدارت محترم عتیق شعبان صاحب (صدر ادارہ نثری ادب)نے کی جسمیں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم ڈاکٹر مختار احمد صاحبان نے اپنی تخلیقات پیش کیں، جس پر حاضرین نے سیر حاصل گفتگو کی، تنقید و تبصرے کیے اور مشورے دیے۔- اس نشست میں ادارے کے خازن، عازم حج، محمد امیں مختار سر اور ممبئی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز، ڈاکٹر عمران امیں اور گذشتہ دنوں راجستھان جے جے ٹی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی گائیڈ کے عہدے سے سرفراز، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر صاحبان کا استقبال شال، گل، قلم اور کتابوں سے کیا گیا۔ مہمانان نے اپنے تاثرات پیش کیے اور ادارے کی مستقل مزاجی سے اردو زبان و ادب کی خدمت کی ستائش کی- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے انجام دیے- ادارے کے جوائنٹ سیکریٹری عمران جمیل، اراکین حارث نذر و سجاد شفق سر سمیت شہر و بیرون شہر سے اردو زبان و ادب کے شیدائیوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد اول تا آخیر موجود رہی، ادارے کی جانب سے حاضرین کے لیے چاۓ کا نظم رہا۔ مکمل نشست کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ ش، ن، الف