پریس ریلیز:- یو ایف نرسری، پری اسکول و ٹیوشن کلاسیس کے زیر اہتمام گذشتہ کیطرح امسال بھی مئی کی تعطیلات کو کارآمد بنانے اور طلباء و طالبات کو دینی و عصری علوم کیساتھ ساتھ مختلف فنون سے روشناس کروائے کے ضمن میں "یک ماہی سمر کیمپ" کا انعقاد کیا گیا تھا جو انتہائی کامیابی کے ساتھ 6 مئی تا 10جون جاری رہا۔ اس کیمپ میں جہاں طلباء و طالبات کو اپنی آئندہ کی جماعتوں کے نصاب کی معلومات فراہم کی گئی وہیں انہیں
زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے مختلف فنون بھی سکھلاۓ گئےجسمیں سر فہرست طلبہ کی خوش نما تحریر (لکھاوٹ) ساتھ ہی موجودہ دور کی اہم ضرورت "مارشل آرٹ" کی ٹریننگ، روزانہ درس و تربیتی سیشن اور طالبات کو حنا کاری کے فن کے ذریعے خود کفیل بنانے کیطرف پیش قدمی کی گئی- گاہے بگاہے خصوصی لیکچر اور ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف خطاط گل ایوبی، مولانا زید ایوبی، رضوان ربانی سر (ربانی خطاطی مرکز) مس دکشتا (بلیک بیلٹ)اور مس تنزیلہ گوہر(مہندی)، سیدہ آپا (درس وتربیتی سیشن)کی خدمات
حاصل کی گئی- دینی و اخلاقی تربیت تو روزانہ کا ہی ممعمول رہا۔
سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت عارف سیٹھ صاحب نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں صدر کانگریس پارٹی اعجاز بیگ، معروف خطاط گل ایوبی، عبدالرشید سیٹھ ایولے والے، نمائدہ انقلاب مختار عدیل، فانوس اکیڈمی کے ڈائریکٹر فرنود رومی، زبیر سر، عبدالرشید یوسفی و رضوان ربانی صاحبان کے علاوہ دارالعلم انگلش اسکول کی پرنسپل افراح ناز میم، طیبہ میم، مریم نکہت میم، فہمیدہ بیگم و ارم میم موجود رہیں-
یو ایف نرسری کے نگراں شعیب سر، انچارج نجم السحر میم، تسنیم میم و اسٹاف ممبران نے زبردست محنت کر کے اختتامی تقریب کو یادگار بنا دیا- نظامت کے فرائض تسنیم میم نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ معزز مہمانان کے تاثرات، طلبہ کی پیشکش و تقسیم انعامات کیساتھ مکمل پروگرام کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔