فلاحِ امت کوچنگ کلاسیس میں دسویں کامیاب طلبہ کا والہانہ استقبال
جون 13, 2023
فلاحِ امت ٹرسٹ مالیگاؤں شہر عزیز کا ایک قدیم اور معیاری ٹیوشن کلاسیس کا نام ہے جو الحمد للہ تعلیمی میدان میں اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے، یہ شہر کا وہ واحد ادارہ ہے جو عمر رسیدہ اور بیوہ عورتوں کو وظیفہ، بیماروں کو ادویات اور ڈائیلیسس جیسی ضروریات کی تکمیل کو بفضل تعالیٰ پورا کرتا ہے، دوسری جانب نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے معیاری ٹیوشن کلاسیس کے نظم کو بھی دست گیر رکھا ہے امسال شہر کی بیشتر اسکولوں سے طلبہ نے دسویں جماعت میں داخلے لئے اور الحمد للہ قابل تقدیس رزلٹ رہا جسمیں %90 سے %95 حاصل کرنے والے 9 طلبہ رہے، % 80 سے % 90 حاصل کرنے والے 63 طلبہ رہے جبکہ %70 سے %80 نمبرات حاصل کرنے والے 44 طلبہ رہے وہیں سبجیکٹ ٹاپرس کی بات کریں تو میتھس جیسے مشکل ترین مضمون میں امِّ ہانی جنید نامی طالبہ نے پورے 100/ 100 مارکس حاصل کیے، سائنس مضمون کی پیچیدگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رحمانی شفاء امین الرحمن نے 98/100 مارکس حاصل کئے، کہتے ہیں کہ زبان کے دریچے ہر کسی پر کہاں کھلتے ہیں لیکن انگلش اور مراٹھی جیسی غیر ہم آہنگ زبانوں میں اول الذکر مراٹھی مضمون میں 93/100 مارکس حاصل کرنے والی دو طالبات زوبیہ زینب یوسف اور عائشہ حفیظ الرحمن ہیں علاوہ ازیں انگلش میں 93/100 مارکس حاصل کرنے والا طالب علم صائم اشفاق احمد اور 92/100 مارکس حاصل کرنے والی طالبہ ادیبہ عبدالحسین ہیں واضح رہے کہ ٹیوشنِ ہٰذا اور شہر عزیز میں سب سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبہ حائقہ ساجد اسلم رہی جنہوں نے 95.40 فی صد حاصل کرکے والدین و اساتذہ کا نام روشن کیا۔ ان تمام ہی مذکورہ بالا طلبہ کا والہانہ استقبال انعام و اکرام کے ساتھ میڈل، سرٹیفکیٹ، ٹرافی اراکین انجمن کے دست مبارک سے دئے گئے۔ محترم ساجد اسلم صاحب اور انکی اہلیہ محترمہ مہمان خصوصی مدعو کیے گئے . اس استقبالیہ تقریب میں فلاح امت کوچنگ کلاسیس کی طالبات نے اپنا اظہار خیال پیش کیا اور اپنے اساتذہ و ادارے کی محنتوں اور کاوشوں کی بھرپورسراہنا کی. اس پوری تقریب کا نظم ونسق ریحان سر اور امین سر نے کیا نظامت امتیاز رفیق سر نے کی اور رسم شکریہ محترمہ شمع سیدمیڈم نے کی۔ پروگرام کے اختتام پر طلباء کو ریفریشمنٹ دیا گیا۔