ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ انہوں نے ٹرین کے پٹری سے اترنے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، ریلوے کے وزیر نے کہا، 'حادثہ افسوسناک تھا، اور ان کی وزارت کو واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔' (تصویر پی ٹی آئی)
انہوں نے اس واقعے کے بارے میں پہلے کہا تھا کہ 'یہ بہت بڑا واقعہ ہے، ہم تمام مہلوکین کی روح کی سکون دعا کرتے ہیں، ہمارے تمام محکموں کی ٹیمیں موجود ہیں۔ ہر طرف سے موبلائزیشن کی گئی ہے، میری دعائیں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ (تصویر پی ٹی آئی)
واضح رہے کہ وزارت ریلوے نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50،000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو اے این آئی)
افسوسناک ٹرین حادثے کے پیش نظر اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ایک دن کے سرکاری سوگ کا حکم دیا ہے۔ آج پوری ریاست میں کوئی تہوار نہیں منایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ مسافروں کو لے جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس (12841) کی 10 سے 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ (فوٹو اے این آئی)