مقامی پاتور روڈ پر واقع علی پبلک اسکول کا دسویں جماعت کا نتیجہ سو فیصد رہا۔ مارچ ٢٠٢٣ بورڈ کے امتحان میں کل ٣٠ طلباء نے شرکت کی، جن میں سے تمام ٣٠ طلباء نے امتحان پاس کیا۔ اسکول کی سطح پر عزیز احمد محمد ارشاد (%89) نے پہلا، محمد ابوبکر غلام نبی (%88) نے دوسرا اور محمد طلحہ محمد علیم (%87.20) نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 9 طلباء نے 80 فیصد، 6 طلباء نے 75فیصد، 5 طلباء نے 70 فیصد اور 6 طلباء نے 60 فیصد نمبر حاصل کئے۔ ان تمام طلبہ کی کامیابی پر ادارہ کے صدر مفتی محمد اشفاق قاسمی، نائب صدر ایڈوکیٹ اسد احمد خان، سیکرٹری پروفیسر محمد رفیق، محمد ایوب، رازق خان، سید محسن علی، محمد ثاقب، عبدالسلام، سہیل لاکھانی، پرنسپل سمین زوبیہ، انچارج نوشین حسین، شعیب احسن خان، ناصر خان، ندیم شاد، زبیر خان اور دیگر تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے مبارکباد دی۔
علی پبلک اسکول، اکولہ کا دسویں جماعت میں سو فی صد کامیاب نتیجہ
جون 03, 2023
آکولہ، (ڈاکٹر زبیر ندیم) ٣ جون ٢٠٢٣،