اورنگ آباد مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل صاحب نے ایک پریس کانفرنس لیکر مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2024 سے پہلے مرکزی حکومت یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی ہیں. وزیراعظم مہنگائی. بے روزگاری اور عام لوگوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتے کیونکہ انہیں بس سیاست ہی کرنی ہے. رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے خلاف اورنگ آباد میں ایک کانفرنس 11 جولائی کو منعقد کی جائے گی جس مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کے ساتھ اقلیتی طبقے کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے ایک مہنگائی عام لوگوں کی پریشانی اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے دوسری طرف بے بنیاد چیزوں کو عوام کے سامنے رکھا جارہا ہے. جس سے عوام کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں. رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل صاحب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 جولائی کو اورنگ آباد ایک کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب بھی شریک رینگے..
11 جولائی کو یکساں سول کوڈ کے خلاف اورنگ آباد میں کانفرنس... بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کی آمد
جولائی 09, 2023