کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما راہل گاندھی ملک کے لوگوں کی خوشی، امن، بہبود اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے بے خوف ہوکر لڑتے ہیں، اس لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں لیکن ملک کے عوام فاشسٹ قوتوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے-
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے سب سے مضبوط اور سب سے کھلے مخالف ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی کے بعد راہل گاندھی نے لوک سبھا میں تاریخی تقریر کی اور مسٹر مودی اور اڈانی گروپ کے ناپاک تعلقات کو بے نقاب کیا۔ نتیجے کے طور پر بی جے پی نے انہیں پارلیمنٹ سے نااہل کرانے کے لیے اپنی گھناؤنی چالیں چلائیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ راہل گاندھی بے خوفی کے ساتھ حکمرانی کا مقابلہ کرنے اور ملک کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل سننے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر بھی عوام کی آواز ہیں۔ وہ ایک ایسا لیڈر ہے جس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔ اس لیے راہل گاندھی انتقامی طور پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہلی پر ناراض ہیں۔‘‘