ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو قانونی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ بامبے ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ نانا صاحب جادھو کی طرف سے دائرپی آئی ایل پرسماعت کے لیے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ مسٹر جادھو نے مسٹر اجیت، ان کے چچا اور نیشنلسٹ کانگریس (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اور پارٹی لیڈر سپریہ سولے کے خلاف لواسی ہل اسٹیشن کی ترقی میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ان کے کردار کو لے کریہ عرضی دائر کی ہے
مسٹر جادھو نے یہ عرضی 12 جولائی کو قائم مقام چیف جسٹس نتن جامدار اور جسٹس عارف ڈاکٹر کی ڈویژن بنچ کے سامنے دائر کی تھی اور اس معاملے کی فوری سماعت کی اپیل کی تھی۔