*ریاست مہاراشٹر کے ٹیکنکل کالجوں میں باہویں سائنس کے بعد چار سالہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے جاری ہوچکے ہیں۔ حکومت مہارشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل ممبئی کے زیر اہتمام آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 جولائی2023 ہے۔اسی طرح سے بارہویں سائنس کے بعد ڈائریکٹ سکنڈ ایئر ڈپلومہ انجینئرنگ میں داخلے کی آخری تاریخ 10 جولائی 2023 ہے۔*
*واضح رہے انجیئنرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے کیلئے ایف سی سینٹر پر رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔ ان کورسیس میں اقلیتی طلباء کو حکومت کی جانب سے اسکالرشپ بھی دی جاتی ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کیلئے تعلیمی دستاویزات کی فوٹو کاپی ، کاسٹ سرٹیفکیٹ ویلیڈیٹی ، پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل دستخط ضروری ہے۔*
*مالیگاؤں شہر کی منصورہ انجینئرنگ کالج میں حکومت سے منظور شدہ ایف سی سینٹر قائم ہے۔ اس سینٹرمیں طلباء و طالبات کیلئے کاؤنسلنگ، ڈکیومنٹ اسکیننگ، آن لائن رجسٹریشن ، ڈکیومنٹ اپلوڈنگ اور ویریفکیشن تک کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ شہر مالیگاؤں کے طلباء و طالبات ایف سی سینٹر سے استفادہ کریں۔*