مالیگاؤں : (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود سنگمیشور وارڈ میں بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کے لحاظ سے اب اس علاقے میں ایک نئے قبرستان کی اشد ضرورت ہوچکی ہے ۔یہاں پہلے سے مسلم قبرستان کیلئے ریزرو زمین ہے جسے فوری طور پر خریدا جائے۔جس طرح مالیگاؤں میونسپل کمشنر کی اتھارٹی سے 2022-23 اور 23-2024 میں دیے گئے فنڈز کے مطابق بجٹ میں مالیگاؤں کارپوریشن نے ہندو سماج کیلئے شمشان بھومی کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے بالکل اسی طرح سنگمیشور وارڈ سروے نمبر 117، 120 اور 121 کی اراضی مسلم قبرستان کیلئے رقم مختص کر فوری طور پر خریداری کی جائے جو مسلم قبرستان کے لیے پہلے سے ریزرو ہے۔اسطرح کی ایک گزارش مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی سے مکتوب پیش کرتے ہوئے کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آپ (کمشنر) نے اپنے اختیار سے شہر کے مختلف علاقوں میں شمشان بھومی کے لیے فنڈز منظور کیا ہے ، لیکن مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں سنگمیشور وارڈ کے سروے نمبر 117، 120 اور 121 ہیں جہاں میونسپل ڈیولپمنٹ پلان ( دوسری ترمیم) کے تحت ریزرویشن نمبر 378 مسلم قبرستان کے لیے مختص ہے ۔ ہم نے مسلم قبرستان کیلئے آپ کو بار بار درخواست دی ہے کہ اسے جو مقصد کیلئے مختص کیا گیا ہے اس کے مطابق ریزرویشن کے تحت مسلم قبرستان کیلئے استعمال کیا جائے لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اس جگہ پر بڑے پیمانے پر تجاوزات اور غیر قانونی پلاٹ بنانے اور فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آصف شیخ رشید نے مکتوب میں لکھا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختص جگہ کی خریداری اور قبضے کے بارے میں، ڈیویژنل کمشنر ناسک اور ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں نے بھی رہنما خطوط دیے ہیں لیکن قبرستان کے ریزرویشن کے مطابق زمین نہ خریدنے کی آپ غلطی کیوں کر رہے ہیں۔؟ آصف شیخ نے کمشنر سے صاف طور پر کہا کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری شکایت جو مورخہ 24 جنوری 2023 اور 30 جنوری 2023 کے مطابق، میونسپل ڈیولپمنٹ پلان (دوسرا نظر ثانی شدہ) میں سنگمیشور وارڈ میں)سروے نمبر 117، 120 اور 121 کو ریزرویشن نمبر 378 الاٹ کیا گیا ہے۔اسے فوری طور پر کارپوریشن قبضہ میں لے اور مذکورہ اراضی کو فوری طور پر مسلم قبرستان کیلئے ریزرویشن کے مطابق خرید لیا جائے۔آصف شیخ نے کہا کہ آپ ایسا نہ کرتے ہوئے صرف شمشان بھومی کیلئے فنڈ مختص کررہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ شہریان کیساتھ متعصبانہ رویہ اور بھید بھاؤ کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے شہری ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایم ایل اے کی کمشنر پر پکڑ بھی کمزور ہوچکی ہیں؟ اس پر انہیں اپنا موقف واضح کرنا چاہیے ۔آصف شیخ نے مسلم قبرستان کی زمین خریدنے کیلئے کمشنر کے علاوہ اس مکتوب کی کی ایک کاپی سب ڈویژنل آفیسر ناسک ڈویژن، ناسک،ایڈیشنل کلکٹریٹ، مالیگاؤں کو بھی دی گئی ہے ۔