18 جولائی سے ہونے والے دسویں رپیٹرس امتحان میں جن طلبہ کے ہال ٹکٹ پر سینٹر نمبر 1750 لکھا ہے، ایسے تمام طلبہ کا امتحان اے ٹی ٹی ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج میں ہوگا۔ اس طرح کی اطلاع چیف کنڈکٹر انصاری اشفاق
احمد محمد صدیق صاحب نے دی ہے۔
طلبہ سے گزارش ہے کہ اپنے ہال ٹکٹ پر امتحان کی تاریخ اور وقت کو بہت دھیان سے چیک کریں اور پرچہ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اے ٹی ٹی سینٹر پر حاضر رہیں۔ اپنے ساتھ ہال ٹکٹ کے علاوہ صرف پیڈ اور کمپاس باکس ہی لائیں۔ موبائل، کیلکولیٹر، کاپی میٹریل وغیرہ قطعی نہ لائیں۔