مالیگاؤں : 8 جولائی (پریس ریلیز) مورخہ 8 جولائی سنیچر کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں بیس فیصد گرانٹ کے اہل اساتذہ کی تنخواہیں شروع کرنے، سپلیمنٹری بلوں کی منظوری، ثانوی تعلیم میں ہونے والی کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مالیگاؤں ہائی اسکول کی ہونہار انگلش ٹیچر بشریٰ اقبال احمد کو متفقہ طور پر مالیگاؤں سیکنڈری ٹیچرس ایسو سی ایشن کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا-
اس میٹنگ کی صدارت آل انڈیا سیکنڈری ٹیچرس یونین کے صدر فیروز بادشاہ، مہاراشٹر سیکنڈری ٹیچرس یونین کے نائب صدر آر ڈی نکم، مالیگاؤں سیکنڈری ٹیچرس یونین کے صدر اعجاز احمد، ایگزیکٹو رئیس احمد، ٹی ڈی ایف کے سینئر شنکر کھیرنار، سچن دیشمکھ اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر نیو انگلش اسکول کرنجاگاون سے حال ہی میں ریٹائر ہوئے پرنسپل آر کے شیوالے، بھگابائی ومن ہیرے ودیالیہ تعلقہ ناندگاؤں کے پرنسپل سنیل پوار، شوبدا سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول سویگاؤں کے پرنسپل شری کے ڈی چندن اور بادشاہ سر نے انکے ریٹائرمنٹ کے موقع پر تہنیت پیش کی۔
اس خاص موقع پر ایک حوصلہ مند اور تعلیمی شعبے میں اپنی بیش بہا خدمات انجام دینے والی خاتون بشریٰ اقبال احمد صاحبہ جو مالیگاؤں ہائی اسکول کی انگلش ٹیچر ہیں, ان کو مہاراشٹر سیکنڈری ٹیچرس یونین کی پہلی ضلعی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مہاراشٹر کی پہلی خاتون صدر ہیں- یہاں معززین کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی اور استقبال بھی کیا گیا۔اس موقع پر بشریٰ اقبال احمد نے کہا کہ ہم خواتین ہوتے ہوئے بھی اپنے شرعی دائرے میں رہتے ہوۓ اساتذہ کی ایک مضبوط انجمن بنائیں گے، ہر تحریک میں حصہ لیں گے اور اساتذہ کے مسائل حل کریں گے۔ اس باحوصلہ خاتون نے زور دے کر کہا کہ وہ معززین کی طرف سے کی گئی امیدوں پر کھرا اتریں گی اور انکے اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دیں گی، مزید کہا کہ مجھکو جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اسے ایمانداری سے نبھاؤں گی- خیال رہے کہ اس عہدے کے تئیں بشریٰ اقبال صاحبہ کو ضلعی سطح پر اپنی کارکردگی انجام دینے کے اختیارات حاصل ہیں- انہوں نے اس موقع پر اللہ رب العزت کا اور معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اپنی بات کو ختم کیا-