اگلے ہفتے چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اسلامی نئے سال کی شروعات ہوگی، اور اس کے ساتھ ساتھ ماہ محرم الحرام کے یوم عاشورہ کے مناسبت سے تعزیہ داری اور دیگر رسومات کا آغاز ہو جائےگا۔ آنے والے محرم کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اور تعزیہ داروں کے مسائلِ کے حل کے لئے بروز جمعہ کو رات میں ٹھیک پونے نو بجے سُنّی تعزیہ کمیٹی کی آفس میں میٹنگ ہوگی ۔ اس میٹنگ میں پرمیشن، فوکس لائٹ، صاف صفائی، راستوں کی درستی، لاؤڈ اسپیکر کی ٹائمنگ اور دیگر مسائل پر بات ہوگی۔ خاص طور سے گرنا ندی کےپاس کربلا کی زمین کا معاملہ، تعزیہ دفن کرنے کی جگہ، تعزیہ رکھنے کا شیڈ اور حسینی ساگر کےنام پر جو واویلا مچا ہوا ہے, اُس کی معلومات کے ساتھ ہی تعزیہ گھر کی حقیقت کیا ہے ؟ ان سب باتوں پر تعزیہ داروں سے رائے لی جاۓ گی، سب کی بات سنی جائے گی۔ اور تمام لوگوں کے مشورے سے فیصلہ کیا جائےگا۔ لہٰذا تمام سُنّی تعزیہ داروں سے گذارش ہے کہ اس میٹنگ میں ٹھیک پونے نو بجے شرکت کریں۔ صدر سُنّی تعزیہ کمیٹی ریاض احمد قادری عطر والے۔