7 جولائی بروز جمعہ کو پاور لوم کےشہر بھیونڈی میں بھارت کی سب سے مظبوط مزدور یونین سینٹر آف انڈین ٹریٹ یونین (CITU)کےساتھ مل کر مزدور کے حق میں کام کرنے والی بھارت کی تمام مزدور یونینوں کا ایک مطالباتی اجلاس عام بھیونڈی شہر میں ہونے جارھاہے
اس اجلاس عام میں پورے بھارت کے پاور لوم سیکٹرسے ینتر ماگ یعنی پاور لوم اور شایزنگ مزدوروں کی حق کی لڑائی لڑنے والی تمام چھوٹی بڑی یونین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر کارخانے اور شایزنگ میں کام کرنے والے ینتر ماگ مزدوروں کےلے منڈل بنانے کا مطالبہ مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار سے کرینگی
یاد رکھیں ینتر ماگ مزدوروں کے منڈل سے مزدور سیٹھ کا محتاج نہیں رئیگا اس کو سالانہ5000 بونس منڈل دئیگا اس کے بچوں کا تعلیمی خرچ منڈل کرئیگا
مزدور کی لڑکی کی شادی پرخرچ میڈیکل خرچ یعنی مزدور کے پورے پریوار کی بیماری کا خرچ منڈل کرئیگا
اور ان سب سے اھم جب منڈل میں مزدور کا نام ایک مزدور کی حیثیت سے ہوگا تو اس سے حکومت کی تمام اسکیم جو صرف اور صرف مزدوروں کےلے ہوتی ہیں اس کا فائدہ بھی پاور لوم اور شایزنگ مزدوروں کو ملیکا
رمیس جگتاپ نے مزدوروں کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہو کہا کہ مالیگاؤں کے مزدوروں کا کوئی بھی ریکارڈ حکومت کے پاس نہیں ہوتا جس سے اس کو اور اس کے پریوار کو اسکیموں کا کوئی فائدہ نہیں ملتا
منڈل سے مزدوروں کو کیا فائدہ ہوگا اس سوال کے جواب میں کامریڈ اظہر خان نے بتایا کہ جس طرح باندھ کام مزدوروں ( گوندی) کا ایک منڈل ہیں جس سے باندھ کام مزدوروں کو سالانہ 5000 بونس(حق رضا) باندھ کام مزدور منڈل دیتا ہیں اور اپنے شہر میں بہت سے باندھ کام مزدوراس کا فائدہ اٹھارہے ہیں الطاف شیخ نے معلومات دی کہ کچھ سال پہلے سرکار نے ای سرم کارڈ جسکو مزدور کارڈ بھی کہتے ہیں بنایا تھا
مالیگاؤں کے مزدور کی ایک بڑی تعداد نے سیٹو مزدور یونین کی آواز پر مزدور کارڈ بنایا تھا ہو سکتا ہیں سرکار اسی ای سرم کارڈ کو منڈل سے جوڑ دے
نفیس میھتا نے اخبار ذریعہ مزدوروں سے مطالبہ کیا کہ جن مزدوروں نے ابھی تک مزدوروں کارڈ نہیں بنایا ہیں وہ جلد سے جلد اپنا مزدور کارڈ بنالے
اخیر میں کامریڈ واجد شیخ نے مزدور یونین تعلقہ کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مزدوروں سے مطالبہ کیا ہیں کہ 7 جولائی بروز جمعہ بھیونڈی میں ہونے والے مطالباتی اجلاس عام میں ضرور شامل ہو
جو مزدور اجلاس میں شرکت کرنا چاہتاہے وہ ان نمبر پر مزدور یونین کے دمہ داروں سے رابطہ کریں
9011471262
9373742017
9028566252
9284204009
9834150032
سیٹو مزدور یونین