شہر بھر میں بڑھتی فرقہ پرستی، منتری کی دھاندلی اور مالیگاؤں میں ختم ہوتے عوامی و سیاسی دبدبے پر شہر بھر میں تشویش کا ماحول ہے. مسندِ اقتدار پر براجمان لیڈروں کی خاموشی سے فرقہ پرست طاقتوں کے حوصلے بلند ہیں. مالیگاؤں سینٹرل کی 80 فی صد آبادی کو ڈرانے، دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے. مالیگاؤں شہر میں اس طرح کی شرپسندی و فرقہ پرستی کبھی دیکھی نہیں گئی جو آج دیکھی جا رہی ہے. حد تو یہ ہوتی ہے کہ باہری فرقہ پرست لیڈر اور ایم ایل اے مالیگاؤں قلعہ کی فصیل سے چڑھ کر مسلمانوں کی بستیاں اکھاڑنے کی دھمکی تک دیتے ہیں.
فرقہ پرستی کے اس عفریت کا سر کُچلنے کے لئے دستور بچاؤ کمیٹی نے 11 جولائی کو چرخہ چلاؤ آندولن کا انعقاد کیا ہے. فرقہ پرستی کے خلاف ہونے والے اس آندولن کی تیاریاں شہر بھر میں جاری ہیں. اس آندولن کی تشہیر کے لئے جگہ جگہ کارنر میٹنگوں کا سلسلہ دراز ہے جس سے عام شہریان میں بھی بیداری نظر آ رہی ہے.
اسی سلسلے میں دستور بچاؤ کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے چرخہ چلاؤ آندولن کو منظم و پُر امن طریقے سے کامیاب کرنے کے لئے جنتادل سیکولر کے سبھی چھوٹے بڑے ورکروں، عہدے داروں و ذمہ داروں کی ایک *اہم مشورتی میٹنگ _ جولائی، بروز اتوار، رات ساڑھے نو بجے، جنتادل سیکولر رابطہ آفس، جونا آگرہ روڈ_ پر منعقد کی گئی ہے. جنتا پریوار کے سبھی ساتھیوں سے گذارش ہے کہ اس اہم مشورتی میٹنگ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کریں.
گذارش کنندہ
محمد مستقیم ڈِگنیٹی