عنی مذہبی تنظیمیں اور عوام اب اپنا نظریہ اور رائے لاء کمیشن کو 28 جولائی تک ای میل کر سکتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی اور اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق لاء کمیشن نے کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں عوام کا زبردست رد عمل اور اپنے تبصرے پیش کرنے کے لیے وقت کی توسیع کے سلسلے میں مختلف شعبوں سے حاصل کئی گزارشات پر غور کیا گیا۔
یونیفارم سول کوڈ: مشورہ کی آخری تاریخ میں لاء کمیشن نے توسیع کی
جولائی 15, 2023
نئی دہلی:14/ جولائی( ایجنسیز) یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) پر لاء کمیشن نے مذہبی تنظیموں اور عوام سے ان کی رائے بھیجنے کی اپیل کی تھی اور اس کے لیے 14 جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ لیکن ایسی خبری سامنے آ رہی ہیں کہ آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ لاء کمیشن نے یونیفارم سول کوڈ پر مشورہ بھیجنے کی نئی آخری تاریخ 28 جولائی طے کی ہے۔