نمک ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ یہ جس کھانے میں موجود نہ ہو تو اس کی کمی کا احساس ضرور ہوتا ہے۔ لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی بھی کھانے میں اگر نمک کا استعمال نہ کیا جائے توکھانے میں کوئی ذائقہ موجود نہیں ہوتا۔
کسی بھی چیز کی زیادتی بری ثابت ہوتی ہے، آج کل بہت سی بیماریاں عام ہوگئی ہیں کیونکہ لوگ پروسیسڈ فوڈ کا استعمال کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس میں نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے انسان کن مسائل میں مبتلا ہوتا ہے اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ ضرور پڑھیں۔
ہائی بلڈ پریشر
یہ مرض انسان کو اندر ہی اندر ختم کردیتا ہےاس کے ہماری صحت پر بہت سے نقصانات ہوتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر ہماری آنکھوں کو نقصان دینے کے علاوہ ہمارے گردوں کو بھی خراب کرسکتا ہے۔سوڈیم اور ہائی بلڈ پریشر کا آپس میں تعلق ہے۔ نمک میں سوڈیم موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔
جو افراد بی پی کے مریض نہیں ہوتے ان میں نمک کے زیادہ استعمال کی وجہ بلڈ پریشر ہائی ہو سکتا ہےاس کے برعکس جو لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ان میں یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر فالج اور ہارٹ اٹیک کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
۔ 2 پیشاب کا زیادہ آنا