مالیگاؤں میں حاجی شبّیر احمد حج ٹریننگ ہال میں آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کی جانب سے مجوزہ یکساں سول کوڈ اور اسکا مسلمانوں پر اثرات اس عنوان پر ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا سیمینار کی صدارت مالیگاؤں ضلع مومن کانفرنس کے صدر جناب جمیل سیٹھ کرانتی صاحب نے کی۔جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے آل انڈیا مومن کانفرنس کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری ،مذکورہ تنظیم کے صوبائی صدر جناب عبدالمتین انصاری (اورنگ آباد) ،ممبئی کے صدر جناب محمد عمر لکڑا والا، صوبائی سیکریٹری جنرل جناب پرویز انصاری (ممبئی),صوبائی خازن جناب مشیر انصاری ممبئی ،صوبائی جوائنٹ سیکریٹری جناب شکیل احمد نائر ممبئی ،جناب مولانا حسنین عمرین مالیگاؤں ، جناب مولانا مفتی محمد اسماعیل ایم ایل اے ،جناب فاضل انصاری صاحب سابق صدر بلدیہ بھیونڈی ،مذکورہ تنظیم کے قومی جنرل سیکریٹری جناب اکرام سیٹھ (برہان پور) ،جناب شکیل احمد شاہین دھولیہ ،جناب ساجد انصاری ،مولانا ایوب قاسمی ،ایڈوکیٹ راہول واگھ اور ایولہ کے کرسچن فادر شریک ہوئے ۔سیمینار میں مالیگاؤں کے سینکڑوں مندوبین نے شرکت کی۔ بعد ازاں ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری نے اردو میڈیا سینٹر میں اس تعلق سے اخباری نمائندوں کی پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔۔