مالیگاؤں (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اجیت دادا پوار نے اچانک موجودہ سرکار میں شامل ہوکر نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ساتھ ہی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تقریباً 9 ایم ایل ایز نے بھی وزراء کے طور پر حلف لیا۔اس بات سے مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذمہ داران اور تمام ورکرس میں ایک بے چینی کا ماحول پایا جارہا ہے اور سب اپنی اپنی رائے پیش کررہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہیکہ اجیت دادا پوار اب بی جے پی میں چلے گئے، شندے گروپ میں شامل ہوگئے وغیرہ وغیرہ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے - اجیت دادا پوار صاحب نے کہا کہ ہم موجودہ سرکار میں شامل ہوئے ہیں اور کہا کہ میں راشٹروادی کا ہوں اور رہونگا - راشٹروادی کانگریس پارٹی کے گھڑی نشان پر الیکشن لڑونگا اور لڑواؤنگا بھی_ اس تعلق سے بہت جلد راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر کی حیثیت سے میں خود (آصف شیخ رشید) ریاستی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اعلیٰ لیڈران و ذمہ داران سے ملاقات کرکے یہ جاننے کی کوشش کرونگا کہ کیا وجہ ہیکہ اسطرح کا بڑا پھیر بدل دیکھنے کو مل رہا ہے آگے پارٹی کی کیا پالیسی رہے گی؟ اسطرح کی پوری معلومات حاصل کرکے آنے والے دنوں میں شیخ رشید صاحب کی قیادت میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدیداران ،ذمہ داران اور تمام ورکرس کی ایک میٹنگ کا انعقاد کرکے پوری تفصیلی معلومات فراہم کی جائے گی ۔لہٰذا تمام ورکروں اور ذمہ داران سے اپیل ہے کہ اطمینان رکھیں اور پارٹی کے آفیشیل اعلان کا انتظار کریں ۔
آصف شیخ کی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں اور عہدیداران سے اپیل
جولائی 03, 2023