مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر میں راشن دکانوں اور اناج کو لیکر بہت کالا بازی کی جاتی رہی یے. نیز غریبوں کا سستا اور اچھا اناج وقت پر سرکاری دکانوں پر دستیاب نہیں ہوتا ہے. اس کے علاوہ پیلا راشن کارڈ مستحق غریب عوام کا بنانے میں بہت وقت لگتا ہے.
مالیگاؤں کانگریس کمیٹی کے نائب صدر احتشام شیخ بیکری والا اور فعال اراکین کی جانب سے شہر کے نئے ایف ڈی او دیورے کا استقبال کیا گیا. نیز اس موقع پر شہر میں موجود راشن دکانوں کا احوال پیش کیا گیا. وہیں پر پیلا راشن کارڈ بنانے کو لیکر یہ مطالبہ کیا گیا کہ پیلا راشن کارڈ مستحق غریب عوام کو وارڈ کی راشن دکان سے ہی بنا کر دیا جائے.