گزشتہ دنوں صوبہ بہار کے بھوجپور شہر میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے بانی مرحوم جناب عبدالقیوم انصاری (سابق وزیر حکومت بہار، سابق ممبر راجیہ سبھا) ان کی برسی کے موقع پر اُنہیں مومن برادری کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مذکورہ تنظیم کے موجودہ صدر و سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اور اپنی تقریر میں مرحوم عبدالقیوم انصاری کی خدمات کو یاد کیا۔ تقریب میں حکومت بہار کے مومن برادری سے تعلق رکھنے والے کئی سابق ممبران اسمبلی اور ممبران پارلمینٹ نے شرکت کی۔ تمام ہی حضرات نے نم آنکھوں سے عبدالقیوم انصاری کی خدمات کو یاد کیا۔