یہ خبر رنج و الم کے ساتھ دی جاتی ہیکہ روزنامہ ' انقلاب ' کے سابق رکن ، خطاط و صحافی عبدالحئی انصاری طویل علالت کے سبب آج بروز سنیچر ۱۵ جولائی ۲۰۲۳ کو انتقال کر گئے ان کی تدفین بعد نماز ظہر ممبئی ملاڈ کے حضرت اویس قرنیؓ قبرستان ( چارکوپ) میں ہوئی ہے ۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ عبدالحئی انصاری کا آبائی تعلق شیرازِ ہند جونپور سے تھا ۔ کم عمری میں تلاش معاش کیلئے ممبئی آئے ۔ روزنامہ ہندوستان کے بعد انقلاب میں اپنے فن کا جلوہ بکھیرا ۔ ریاستی حکومت کی اہم خبریں قلم بند کرنے میں انہیں مہارت حاصل تھی ۔ 2006 مالیگاؤں بڑا قبرستان بم دھماکے کے بعد مہینوں تک مالیگاؤں میں مقیم رہ کر انقلاب کیلئے رپورٹنگ کی ۔ اسلامی ماحول اور اردو تہذیب کے پروردہ شہر مالیگاؤں سے خصوصی لگاؤ بھی رہا ۔ اہل مالیگاؤں سے گزارش ہیکہ وہ اپنی دعاؤں میں مرحوم کو ضرور یاد رکھیں ۔