3 جولائی 2023 کو رضوان بیٹری والا نے شہر مالیگاؤں کے تاریخی قلعہ کا ہنگامی دورہ کیا ۔ گزشتہ دن بی جے پی پارٹی کے بیرون شہر سے آۓ ایم ایل اے نتیش رانے نے کھلے عام مسلمانوں کے خلاف غلط الزامات لگائے ۔ شہر مالیگاؤں کے کمشنر صاحب کو کھرا کھوٹا سنایا اور چیلنج کیا کہ قلعہ کی جھونپڑ پٹی کو اکھاڑ نہیں سکتے تو ہمیں بتادو ہم ہی بلڈوزر لا کر تمام جھونپڑوں کو ہٹا کر دم لیں گے ۔
جس کی ادھوری معلومات کو پوری بتانے کے خاطر رضوان بیٹری والا کو مالیگاؤں کے قلعہ کا ہنگامی دورہ کرنا پڑا ۔ اور ایک میمورینڈم لیٹر بھی نتیش رانے کو دینا چاہتے تھے مگر موقع نہیں مل سکا ۔
مالیگاؤں قلعہ کے اتی کرمن کی حقیقت کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور اس امید کے ساتھ کہ حقیقی اتی کرمن ، جسے رانے صاحب سیریا سے تشبیہ دے رہے ہیں وہ دراصل آر ایس ایس کے احباب نے ہی سیریا مچا کر رکھا ہے ۔ رضوان بیٹری والا نے مالیگاؤں قلعہ کی حقیقت کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ کاکانی لایبریری ، واڈیا دواخانے ، کارپوریشن کی دونوں عمارتیں مقامی قلعہ کی جگہ پر اتی کرمن کی شکل میں قائم ہے ۔ نتیش کمار رانے کو بار بار للکارا ، چیلنج کیا کہ ہم لوگوں نے بھی اپنی اپنی ماں کا دودھ پیا ہے ۔ تمام جھونپڑے قلعہ کے خندق کے باہر ہیں مگر قلعے کے اندر کا اتی کرمن پہلے توڑنا ہوگا ۔ قلعے کی جو دیواریں اور دروازے توڑ کر من مانی اتی کرمن کیا گیا پہلے اسے قاعدے قانون کے حساب سے سیدھا کرنا پڑے گا بعد میں خود بخود جھونپڑے والے خالی کر کے چلے جائیں گے ۔ رضوان بیٹری والا نے ایک بار پھر کھل کر بتا دیا کہ ہم واقعی میں اتی کرمن کے خلاف ہیں ۔ مگر دیکھنا ہے کہ کاروائی کہاں تک درست طریقے سے کی جاتی ہے
یہ بات یاد رہے کہ رضوان بیٹری والا نے جیسے ہی قلعہ پر چڑھائی کی فوراً قلعہ پولس اسٹیشن سے P I صاحب کا فون آیا اور چند منٹ کے اندر ہی پولس آفیسران آ دھمکے اور ڈرانے دھمکانے کا کام شروع کر دیا
مگر قلعہ کی جھونپڑپٹی کے احباب نے بھی کھل کر کہا کہ پہلے مالیگاؤں قلعہ کے اندر کا اتی کرمن صاف ہونا چاہئے ہم خود بخود جھونپڑے اکھاڑ کر جو بھی مناسب جگہ کارپوریشن یا حکومت کی جانب سے ملے گی ہم خوشی خوشی چلے جائیں گے ۔ مگر ہمارے شہر مالیگاؤں میں بیرون شہر آۓ ہوۓ بی جے پی ایم ایل اے جو کہ شہر کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں مسلمانوں کی دل آزاری کر رہے ہیں جسے دوسرے سیکولر غیر مسلم احباب بھی برا مان رہے ہیں ایسی تمام گندی پلاننگ کو ہم طاقت کے ذریعے ناکام بنا دیں گے ۔ آخر میں رضوان بیٹری والا نے مالیگاؤں شہر کے تمام ہی سیکولر ہندو مسلم مرد وخواتین کو گزشتہ کی طرح قومی یک جہتی کے ساتھ مل کر رہنے کی اپیل کی ہے اور کسی بھی جاہل قسم کے انسان کے بہکاوے میں آکر شہر مالیگاؤں کا امن و امان خراب کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ۔ ہمیں ہوشیاری سے کام لینا ہوگا ۔