سعید حمید
ممبئی :( تحقیقات ایکسپریس بیورو ) سچن وازے ، پرم ویر سنگھ کے ذریعہ جو تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے ،
اس کی TIMING پر غور کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ آسام ، اور خاص طور پر مغربی بنگال کے ریاستی الیکشن کی وجہ سے یہ سارا ہنگامہ پیدا کیا گیا ہے ، جو زیادہ سیاسی ہے ، تکنیکی یا قانونی کم ۔ مقصد یہ ہے کہ بی جے پی مخالف ریاستی حکومتوں کو یہ موقعہ نہیںدیا جائے کہ وہ ریاستی انتخابات پر ایک دوسرے کی مدد کریں ، جبکہ بی جے پی کو پورا پورا موقعہ ملے کہ وہ اپنی پوری قومی طاقت کسی ایک ریاست میں جہاں بی جے پی مخالف حکومت موجود ہے ، وہاں جھونک دے ۔ اس لئے ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغربی بنگال میں ممبئی کے اشیش شیلار بھی پہنچ رہے ہیں ،
دیویندر فرنویس کو تو مغربی بنگال میں بی جے پی کی انتخابی منصوبہ بندی کا انچارج ہی بنادیا گیا ہے ۔
اور انہوں نے مغربی بنگال کے دورے بھی پچھلے مہینہ سے ہی شروع کردئیے ۔ اگر بھارت کی سیاست میں حقیقی جمہوریت باقی ہے ، تو جس طرح دیویندر فرنویس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مغربی بنگال پہنچ کر بی جے پی کی حمایت اور ممتا بنرجی کی مخالفت میں کام کریں ۔
ویسا ہی ادھو ٹھاکرے ، سنجے راؤت و دیگر کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ بھی ، جیسا کہ انہوں ے اعلان کیا تھا ، کہ وہ مغربی بنگال الیکشن میںاپنے امیدوار نہیں کھڑے کریں گے ، بلکہ ممتا بنرجی کی بھرپور حمایت کریں گے ۔یہ اعلان ان کے خلاف سازشوں کی وجہ بن گیا ۔
اس لئے اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے پاس بارود کے ساتھ( GELATINE )
جو بے ضرر موٹر کار کھڑی کی گئی تھی ، اس سازش کا مقصد مہاراشٹر میں مغربی بنگال الیکشن کے وقت ایسا ہیجان یا اندرونی خلفشار پیدا کرنا تھا ، جس کے ذریعہ مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار کو بظاہر کسی تنازعہ میں الجھا دیا جائے ،
اور نہ ہی ادھو ٹھاکرے ، سنجے راؤت اور نا ہی شرد پوار وغیرہ مغربی بنگال الیکشن میں ممتا بنرجی کی مدد و حمایت کیلئے پہنچ سکیں ۔
اس تھیوری کو اسبا ت سے بھی تقویت ملتی ہے کہ گذشتہ سال بہار میں الیکشن تھا ۔
اس وقت بھی بہار میں ہندوتوا دی ووٹ کاٹنے کیلئے شیوسینا نے بہار میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔تب سارا ملک جانتا ہے کہ فلم ایکٹر سشانت سنگھ راجپوتکی خود کشی کا معاملہ اس قدر اچھالا گیا ، اور اس میں ممبئی پولس و ٹھاکرے سرکار کو اس قدر الجھا دیا گیا ، کہ انہیں صرف اپنی ہی فکر لگ گئی ، وہ بہار الیکشن کو بھول گئے ۔
سسشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کو میڈیا ٹرائل کے ذریعہ قتل کا کیس ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ، اور پھر اس کیس میں سی بی آئی اور این سی بی جیسی سنٹرل ایجنسیوں کو بھی داخل کیا گیا ۔ کیوں ؟ مہاراشٹر سرکار کو میڈیا ٹرائل میں الجھا دیا جائے ، اور سشانت سنگھ کی خودکشی معاملہ کو بہار الیکشن میں کیش کیا جائے ۔
جب تک بہار الیکشن کی مہم جاری تھی ، سشانت سنگھ راجپوت کیس اندھے بھکتوں اور گودی میڈیا کیلئے چین و پاکستان سے بھی اہم معاملہ تھا ، لیکن جیسے ہی بہار الیکشن ختم ہوا ، آج کوئی سشانت سنگھ راجپوت کا نام لینا والا باقی نہیں ۔ کانگنا رناوت ، ارنب گو سوامی بھی اس کیس کو بھول چکے ۔ سی بی آئی انکوائری ، این سی بی انکوائری ، ای ڈی انکوائری میں کیا ملا ؟ کوئی سوال کرنے والا نہیں ۔شیوسینا سربراہ مہاراشٹر میں الجھ کر رہ گئے ، بہار نہیں جاسکے ، بی جے پی کا پلان کامیاب ہوگیا ۔
اب مغربی بنگال الیکشن میں جہاں ایک بی جے پی مخالف حکومت ہے ، جسے گرانے کا بی جے پی نے لمبا چوڑا پلان بنا رکھا ہے ، یہ کوشش ہے کہ ممتا بنرجی کی مدد کیلئے کوئی باہر والا نہیں پہنچے ۔ اس لئے ۔ سچن وازے ، پرم ویر سنگھ کے ذریعہ وہی تکنیک اختیار کی گئی ہے ، جس طرح سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملہ کو استعمال کیا گیا تھا ۔
مہاراشٹر سرکار کو الجھائے رکھو !!!
اور وازے کیس میںبھی این آئی اے شامل ہو گئی ہے ۔
پرم ویر سنگھ سینیئر آئی پی ایس افسر ہیں ، اور انہیں قانون کا علم ہے ، پھر بھی وہ بامبے ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے ؟
ارنب گوسوامی کی طرح سیدھے سپریم کورٹ کیوں پہنچ گئے ؟ بہت ممکن ہے کہ اب سی بی آئی بھی مہاراشٹرکے معاملہ میں داخل ہوجائے ۔
گودی میڈیا بھی کام پر لگ چکا ہے ۔مہاراشٹر سرکار پوری طرح ٹارگیٹ پر ہے ۔
کم ازکم اس وقت تک جب تک ، مغربی بنگال کا الیکشن نہیں ہوجائے ، مہاراشٹر سرکار نشانہ بنی رہے گی ، اور روزانہ میڈیا ٹرائل جاری رہے گا ،ادوھو ٹھاکرے ، شردپوار وغیرہ اپنی سرکار کے دفاع میں الجھے رہیں گے ،
مغربی بنگال الیکشن ختم ہوگا ، اور پھر سچن وازے وغیرہ کو بھی سشانت سنگھ راجپوت کی طرح بھلا دیا جائے گا ۔
اورہاں ، اگلے سال (2020 ) اتر پردیش کا الیکشن ہے ، اسلئے کچھ اور بھیانک سازشوں کا نشانہ ، ممبئی بن جائے ، اور مہاراشٹر سرکار اس میں الجھ جائے ، ادھو ٹھاکرے ، شرد پوار وغیرہ یوپی نہیں جا سکیں ، اس کا بھی امکان ہے ۔
امید ہے کہ مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی دیویندر فرنویس مغربی بنگال کی طرح یوپی الیکشن میں بھی بے جے پی کی انتخابی مہم کے انچارج بنائے جائیں گے ، اور مہاراشٹر سرکار کے خلاف پروپگنڈہ جنگ جاری رہے گی ۔
کلون زادے
قبرستان سے جب مجھے جِلایا گیا تو مجھے ہوش کہاں تھا فرشتوں سے رقابت ملائکہ سے رنجش ابلیس سے یاری اشرف المخلوقات سے بے نیازی جیسے کائنات سے اللّٰہ الصمد بے نیاز ہے مرنے سے پہلے مجھے پیر تھے میں زمین کا لمس پاتا تھا میں کششِ ثقل کی ضرورت تھا جڑیں مجھ سے نمو پاتی تھیں میں کہ خاکی تھا جو بڑے لاڈ و پیار سے بنایا گیا تھا شوق کیلئے کہ خدا بھی بچہ محسوس ہوتا ہے جو کھیلنا چاہتا ہے یعنی خاکی سے لڑکپن۔
مگر میں اب خاکی نہیں رہا میں قبروں سے اٹھایا گیا ہوں یعنی ایک ایسا سراب کہ جس کی معراج محض عیاشی ہے
خاک بدنوں کی طرح میں زمین سے جٹا ہوا نہیں ہوں اور نا میں لفظ حقیقی رکھتا ہوں میں بڑی توند والا جہنم شکن توانا وزن دار جسم رکھنے کے باوجود بھی ہواؤں میں اڑتا ہوں نا کوئی رنگ نا استقلال نا ٹھراؤ اب ایسے میں وثوق کہاں سے آئے
آج میری فائل اس لئے واپس کر دی گئی کہ ان پر لگی مہروں میں اعتبار کا گراف کم تھا میں گویا چاند کے مکینوں کی طرح پھدکنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا جسم نیچے تو جاتا جو میرا کمال تھا مگر کمند کے لئے ایک ہمت درکار تھی کاش میرے نسب پر بھی وحدانیت کی مہر ہوتی
دردشت جنوں من زبوں سیدے
یس داں بہ کمند آور اے ہمت مردانہ
حروف زندہ ہیں مسافر تھکن کا شکار ہے قندیل ہے کہ جلی جا رہی ہے
( آپ کس فیکیلیٹی سے تعلق رکھتے ہیں )
احمد نعیم مہاراشٹر انڈیا
محترم علی زیرک کی غیر مطبوعہ غزل
خواب , ناخواب کے پردے میں خدا دیکھتے هو
نیند سےلتھڑی هوئ آنکھ سے کیا دیکھتے هو
تم تو بس ڈھونڈتے رهتے هو سبھاؤ کے سراغ
کیا بدن دیکھتے هو , اُس کی ادا دیکھتے هو
.
آنکھ بیکار هے ، شیشے کی خرابی کے سبب
اور تم اپنے تئیں اصل نما دیکھتے هو
.
تم نے تو شعر کو هذیان سمجھ رکھا هے
لَو کو کم دیکھتے هو ، زیاده دِیا دیکھتے هو
.
هم فقیروں کے تلفّظ کی تلافی هے وصال
یعنی تاثیر کے هوتے بھی دعا دیکھتے هو
علی زیرک
اک دن زباں سکوت کی، پوری بناؤں گا
میں گفتگو کو غیر ضروری بناؤں گا
تصویر میں بناؤں گا دونوں کے ہاتھ اور
دونوں میں ایک ہاتھ کی دوری بناؤں گا
مدت سمیت جملہ ضوابط ہوں طے شدہ
یعنی تعلقات، عبوری بناؤں گا
تجھ کو خبر نہ ہو گی کہ میں آس پاس ہوں
اس بار حاضری کو حضوری بناؤں گا
رنگوں پہ اختیار اگر مل سکا کبھی
تیری سیاہ پتلیاں، بھوری بناؤں گا
جاری ہے اپنی ذات پہ تحقیق آج کل
میں بھی خلا پہ ایک تھیوری بناؤں گا
میں چاہ کر وہ شکل مکمل نہ کر سکا
اس کو بھی لگ رہا تھا ادھوری بناؤں گا
عمیر نجمی