کل شب الہدی اسلامک سینٹر مشاورت چوک میں ہوئی کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی ایک فوری میٹنگ میں اس بات پر متفقہ فیصلہ ہوا کہ چودہ جولائی سے قبل شہر مالیگاؤں کا ہر وہ باشندہ جو اینڈرائڈ فون رکھتا ہے وہ ذیل میں دی گئی لنک پر جاکر بآسانی اپنے میل کے ذریعے یکساں سول کوڈ کے خلاف احتجاج و اعتراض درج کرائے نیز ملک کے رہنے والے اپنے شناساؤں کو بھی تلقین کرے نیز آنے والے جمعہ کو مالیگاؤں کی تمام مساجد سے خطابِ جمعہ میں اس تعلق سے بیداری کی جائے چونکہ وقت بہت کم ہے لہذا وقت کو قیمتی جان کر اس پر فوری عمل کیا جائے واضح رہے لا کمیشن آف انڈیا نے چودہ جولائی تک اس پر رائے طلب کی ہے لہذا سڑک پر آکر احتجاج نہ کرتے ہوئے گھر بیٹھے بھی اس پر اعتراض درج کیا جا سکتا ہے اس تعلق سے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آن لائن احتجاج و اعتراض پر اتفاق کیا ہے نیز لنک جاری کرتے ہوئے ملک کے اقلیت خصوصاً مسلمانوں سے احتجاج و اعتراض کی اپیل کی ہے جس طرح کا ماحول آج ملک میں بنایا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہے صرف مسلمانوں کو ہی یکساں سول کوڈ تھوپنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے کیونکہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت والے بھارت ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ نا ممکن ہے چند اقلیتوں کو مستثنیٰ قرار دے کر مسلمانوں پر یکساں سول کوڈ لاگو کر ان سے ان کے مذہبی آزادی چھیننے کی سازش کی بو آرہی ہے جسے ہمیں ہر حال میں اسے ناکام بنانا ہے کل کی میٹنگ کی صدارت کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کے سربراہ فیروز اعظمی نے کی جبکہ شکیل فیضی، اکبر سیٹھ اشرفی،عبدالعظیم فلاحی،قاری طفیل، شاہد فیمس، قاری سلمان دارالیتامی، فضل الرحمن زمبا ٹیکسٹائل، شکیل حنیف سر، مولانا سفیان جمالی، جمیل مسیح اللہ و نواسۂ مولانا عبدالحمید ازھری صابر سیلس مین نے میٹنگ میں شرکت کی