ہم وہ انقلاب ہیں
ظلم کا جواب ہیں
شہر مالیگاؤں امن پسندوں کا شہر
یہاں کی فضا میں باہمی اخوت، ملی درد، انسانیت کا درس تانے بانے کی طرح ہے اگر یہاں پر دیوالی پر مسلمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے تو یہاں کے مسلمان بھی عید پر گلے مل کر سارے گلے شکوے دور کر لیتے ہیں
لیکن کہتے ہیں نا تالاب میں اگر ایک مچھلی گندی ہو تو وہ سارے تالاب کو گندہ کر دیتی ہے بالکل اسی طرح آوٹر کا ایک فسادی، خونی قاتل اور مسلمانوں کی لاشوں پر اقتدار تک پہنچنے والا پھر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے
لیکن مسلم اکثریت والے اس شہر میں ابھی بھی اس کا منہ توڑ جواب دینے والے نہالی جذبے کے لوگ موجود ہیں. جس طرح نہال صاحب اپنی دانشمندی، بلند حوصلے اور جوانمردی سے ایسے فرقہ پرستوں کو دندان شکن جواب دیا. آج بھی ان کے نظریئے پر قائم رہتے ہوئے ان کے اصولوں پر چلتے ہوئے ان کے حوصلے کی طرح ان کی پارٹی کے ورکر ذمہ داران خصوصاً،، مستقیم ڈگنٹی،، اور،، شان ہند،، ہر موڑ پر اور ہر طرح سے سینہ سپر ہیں
آئیے ان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلئے 11جولائ بروز منگل دوپہر میں 2نجے 5بجے تک اشوک استمبھ کے پاس چرخہ چلاؤ اندولن کا حصہ بن کر فرقہ پرستوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ دسید کیجئے
تاکہ مستقبل میں آپ کے اور آپ کی نسلوں کا تحفظ ہو سکے
ازقلم....... تنویر اشرف