بروز پیر 3 جولائی مومن انصار سبھا کی جانب سے شہر دھولیہ میں مہاراشٹر کے صدر جناب خلیل انصاری صاحب نے آل مہاراشٹر مومن انصار سبھا کی میٹنگ منعقد کی میٹنگ کا مقصد مہاراشٹر میں تنظیم کو مظبوط کرنا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے اسی لیے با مقصد میٹنگ بلائ گئ اس میٹنگ میں شہر بھیونڈی سے مومن انصار سبھا کے نائب صدر جناب غیاث الدین انصاری، ممبئی صدر جناب شکیل انصاری صاحب ،تھانہ ضلع سے جناب سراج انصاری صاحب، ناسک ضلع سے نائب صدر جناب صادق اشرفی صاحب ،سرپرست مالیگاؤں ہاشم انصاری اور محمد عمار اشرف کمپیوٹرس جنرل سیکریٹری مالیگاؤں نے شرکت کی اسی کے ساتھ میٹنگ میں مالیگاؤں شہر سے
قاری مجاہد القادری صاحب کو مومن انصار سبھا مالیگاؤں کا نائب صدر کا عہدہ آل مہاراشٹر صدر کے ہاتھوں دیا گیا جناب خلیل انصاری سر کی جانب سے تمام ہی مہمانوں کے لیے ضیافت کا انتظام کیا گیا اور اتنا ہی نہیں بزم پرواز ادب دھولیہ کی جانب سے آل انڈیا مشاعرہ جو جناب خلیل انصاری سر کی صدارت میں تھا وہاں پر شہر مالیگاؤں کے تمام مومن انصار سبھا کے افراد کا استقبال کیا گیا اور پروگرام کی شمع روشن ان تمام افراد کے ذریعے کرائ گئی سرپرست جناب ہاشم انصاری صاحب نے میڈیا کو یہ خبر بھی دی ہے کہ مومن انصار سبھا کا ممبر سازی کے کام آغاز ہو چکا ہے تنظیم کا ممبر بننے کے لئے 8551027427ہاشم انصاری کے نمبر پر رابطہ کریں اور جنرل سیکریٹری محمد عمار اشرف کمپیوٹرس سے9028569315نمبرپر رابطہ کریں.