نئی دہلی : پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کا واقعہ شرمناک ہے۔ اس واقعہ سے 140 کروڑ ملک کے لوگ شرمندہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ منی پور واقعہ کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ منی پور واقعہ پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'میرا دل غصے سے بھرا ہوا ہے، درد سے بھرا ہوا ہے۔ منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لئے شرمناک واقعہ ہے۔ گناہ کرنے والے کتنے ہیں، کون ہیں، وہ اپنی جگہ، لیکن پورے ملک کی توہین ہو رہی ہے۔