مغربی بنگال میں ہوئے پنچایت الیکشن کے نتائج آج آئیں گے۔ 22 ضلع پریشوں، 9730 پنچایت کمیٹیوں اور 63229 گرام پنچایتوں کی تقریباً 928 سیٹوں کے لیے آٹھ جولائی کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران ریاست بھر میں تشدد کے واقعات میں قریب 20 لوگ مارے گئے تھے، جس کی وجہ سے ریاستی الیکشن کمیشن نے 19 اضلاع کے 697 ووٹنگ سینٹروں پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ لیا تھا۔ پیر کو دوبارہ ووٹنگ کے دوران بھی تشدد کے واقعات پیش آئے۔ وہیں، ووٹوں کی گنتی سے پہلے گزشتہ رات کوچ بہار کے دینہاٹہ میں ووٹنگ سینٹرس پر جانے کو لے کر ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔ الزام ہے کہ ٹی ایم سی کارکنوں نے بی جے پی لیڈر اجئے رائے پر حملہ کیا۔
مغربی بنگال پنچایت الیکشن کے نتائج آج، دینہاٹہ میں ووٹوں کی
جولائی 11, 2023
Tags