سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کا انعقاد 9،اپریل 2023 کو گورنمنٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوا اس میٹنگ میں اہم قراردوں کو منظوری دی گئی جس میں 1) ریاست مہاراشٹرا پر امن حالات کو خراب کرنے کے لئے ذمہ داری وزیر داخلہ پر عائد ہوتی ہے اس لئے دیویندر فڑنویس کو استعفی دینا چاہئے
2) گؤ ونش ہتیا قانون واپس لیا جائے
3) اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کو لے کر کورٹ نے اسٹے کے بعد انتظامیہ ان ناموں کو واپس نہیں لکھا جا رہا ہیں اس لئے فوری طور پر ان ناموں کو سرکاری طور فوری واپس لکھا جائے
لوکل باڈیز چناؤ کے علاوہ لوک سبھا میں امیدواری پر غور و خوض کیا گیا دھولیہ ، اورنگ اباد ،اور ممبئی تین مقامات سے لوک سبھا میں امیدواری کے تعلق سے فیصلہ کیا گیا اسی طرح ریاست مہاراشٹر میں ان دن فرقہ پرستو ں کی جانب سے بار بار ریاست کے پر امن کو برباد کرنے کی ناکام کوشش پر بھی اظہار افسوس کیا گیا اس میٹنگ میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کیا گیا انے والے دنوں میں پارٹی تمام الیکشنوں میں حصہ لے گی اس بات کو بھی اظہار کیا گیا میٹنگ میں افتتاحی کلمات میں ریاستی صدر جناب سید کلیم نے کہا کہ مفاد پرست اقتدار کے لالچی لیڈران نے اقتدار کو کھلواڈ بنا دیا انہوں نے کا بہت بار عوام کو دھوکہ دیا ہے پہلے بدعنوانی اور کرپشن کر کے اپنا ذاتی فائدہ کیا اور دوسرا دھوکہ اپنے آپ کو قانونی کارروائی بچانے کیلئے روپیوں کی ریل پیل کی اور اقتدار حاصل کیا اس طرح انہوں نے کہا کہ پارٹی نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی طریقہ پرست طاقتوں کے خلاف میدان عمل میں ہے دستور میں دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کا مقابلہ کر رہی ہے کرناٹک میں ہوئے انتخابات کو دیکھتے ہوئے اج ریاست کرناٹک میں چوتھے نمبر کی پارٹی میں Sdpi کا شمار ہونے لگا ہے مہاراشٹر کے انچارج اور رکن نیشنل ورکنگ کمیٹی معین الدین کنجی نے کہا کہ منی پور جل رہا ہے مگر وزیراعظم خاموش ہے بلا وجہ یو سی سی کا مدعا لایا گیا، اس میٹنگ میں عبدالعزیز خان ،سدا شیو تیر پارتی ، اشوک جا دهو، (نائب صدور ) مزمل خان، سعید چوھرری ( جنرل سگریٹریز ) رفیق انصاری ( ممبئی) سید محتسم، سید ارشاد ( پربھنی ) احمر ندیم (نانڈڈ ) کے علاوہ مالیگاؤں سے راحیل حنیف ، عبدالله خان موجود تھے اس طرح کا پریس ریلیز ریاستی سیکرٹری مشتاق احمد نے روانہ کیا ۔۔۔