دھولیہ:الحاج ضمیر احمد ملّا سر فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر دھولیہ شہر کے اردو اسکولوں کے اساتذہ کے مابین "جشن آزادی بورڈ تحریر مقابلہ " کا انعقاد ١۵/اگست کو کیا گیا تھا ۔جس کے نتائج کا اعلان اور تقسیم انعامات کا پروگرام ١٨/ اگست بروز جمعہ کو بعد نماز عصر آر ایم پٹیل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔منعقدہ تقریب کے صدر الحاج شبیر احمد تھے۔
تقریب کا آغاز محمد معاذ نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا۔بارگاہ رسالت مآب صلی اللّہ وعلیہ وسلّم میں نعت پاک کا نذرانہ حافظ عادل فلاحی نے پیش کیا۔صدر کے نام کی تجویز الیاس سر نے اور اس کی تائید رضوان سر پیش کی۔
جشن آزادی بورڈ تحریر مقابلے میں اوّل انعام منظور خان سر (ایل ایم سردار اردو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج ) دوّم انعام افضال احمد عبدالرزاق (اصلاح البنات گرلز ہائی اسکول )،دوّم انعام زاہد حسین منیر احمد (محمدیہ بوائز اردو ہائی اسکول )،سوّم انعام محمد اکرم جمیل احمد (اینگلو اردو ہائی اسکول دھولیہ ) نے حاصل کیا۔کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ کو بطور حوصلہ افزائی تحفے دئیے گئے۔علاوہ ازیں مقابلہ میں شریک ہونے والے سبھی اساتذہ کا گل ، پین دے کر استقبال کیا گیا۔مذکورہ مقابلے میں شہر کی ١٨/اسکولوں کے اساتذہ نے حصہ لیا تھا ۔اس منفرد مقابلے کے جج فن خطاطی میں مہارت رکھنے والے شہر کے معروف کاتب الحاج محمد سلیم انصاری، ڈرائینگ کے ماہر سبکدوش معلم عبدالاحد شیخ سر تھے۔
فن خطاطی کے ماہر استاد الحاج نعیم ابن علیم سر، آر ایم پٹیل کے صدر مدرس عمران خان سر نے تاثرات پیش کئے۔الحاج محمد عفان انصاری، الحاج محمد سلیم انصاری، نہال احمد ملّا سر ، عتیق احمد ملّا سر، شمس الحسن سر، مشتاق سر، نور جمال میڈم، صفیہ میڈم بطور مہمانان خاص موجود تھے۔
حال ہی میں ریاست گیر سطح پر ہونے والے سرکری وکیل کے عہدے کے امتحان میں انصاری جہاں آرا نے کامیابی حاصل کرنے پر ان کی والدہ کنیز فاطمہ کا استقبال الحاج ضمیر احمد ملّا سر فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔