مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں جمعہ کو ریکارڈ ووٹنگ کے ایک دن بعد ووٹنگ کا فیصد 76.22 فیصد سے بڑھ کر 77.15 فیصد ہو گیا۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے ہفتہ کی رات ووٹنگ فیصد سے متعلق معلومات جاری کیں۔ اس کے مطابق تمام 230 سیٹوں پر 77.15 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاعات ہیں، لیکن اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ووٹنگ کا فیصد مزید بڑھ سکتا ہے۔ ریاست میں اس الیکشن میں اب تک سب سے زیادہ ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تمام 230 حلقوں میں اوسطاً 78.21 فیصد مردوں اور 76.03 فیصد خواتین نے ووٹ ڈالے۔ یہ اوسط 77.15 فیصد ہے۔