مژدئہ جانفزا
ارشاد رفعنا لک ذکرک
فرمان فتحنا لک فتحا
قرآن کی رو سے ہم نے ترا
خالق کو بھی مدح سرا جانا
*یہ خبر فرحت اثر جان کر عالم اسلام میں مسرت کی لہر دوڑ جائے گی.*
علامہ محمد ارشد مصباحی مانچسٹر کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ بولٹن لنکا شائر یو کے کی دس سالہ کم سن بچی عقیلہ بانو دختر حافظ محمد مبارک نے اپنے ہی والد محترم کی زیر نگرانی تحفیظ القرآن کو مکمل کرلیا ہے ریاض الجنہ مدینہ شریف کی مبارک دھرتی پر یہ سعادت حاصل کی۔ماہ مبارک ربیع الاخر کی گیارہویں شب کی مقدس و مسعود ساعتوں میں یہ سعادت محض تین سال کے عرصہ میں حاصل کی ہم اس پر مسرت موقعہ پر دلی مبارک بادیں انہیں اور ان کے والدین کریمین کو پیش کرتے ہیں.
.
المعلن: عمار احمد اشرفی
اشرف کمپیوٹر موتی تالاب
مالی گاؤں ضلع ناسک