مالیگاؤں شہر میں کمزور قیادت کے چلتے ہوئے کئ سرکاری آفسوں کا تبادلہ برسر اقتدار لیڈران کی ناک کے نیچے سے ہورہا ہے اور انہیں خبر بھی نہیں ہورہی سرکاری آفیسران کی تاناشاہی کے چلتے اب قلعہ پولیس اسٹیشن کے بازو والی تلاٹھی آفس کیمپ وارڈ میں سنگمیشور علاقے کی تلاٹھی آفس ملگاؤں اور دیانہ کی تلاٹھی آفس وڑ گاؤں میں منتقل کی جارہی ہے آنے والے وقتوں میں زمین کا کاروبار کرنے والے مالکان اور ایجنٹ حضرات کے علاوہ شہر کی عوام کو بھی شدید دقت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس نا انصافی کا پتہ چلتے ہی کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ صاحب حرکت میں آئے اور انہوں نے ایک وفد کی شکل میں مالیگاؤں پرانت آفیسر نے سدگیر سے ایک ارجنٹ ملاقات کی اور اس عمل سے ہونے والی عوامی دشواریوں کا اظہار کیا اعجاز بیگ صاحب نے سخت برہمی کے انداز میں کہا کہ یہ سب کس کے اشارے پر ہورہا ہے کیا شہر کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے اعجاز بیگ نے مزید کہا کہ فورا سے پیشتر ان آفسوں کو ان کے اصل مقام پر واپس لایا جائے اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو کانگریس پارٹی کے اراکین خود آپ کو شہر میں ایسی سرکاری جگہوں کا انتظام کرکے دے گی جہاں ان آفسوں سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے ان تمام باتوں کو بغور سننے کے بعد پرانت آفیسر نے کاغذ پر لکھ کر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کانگریس پارٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی اس وفد میں شامل سرکردہ افراد میں زین العابدین پٹھان عبدالغفار شیخ عمران انجینئر راشد ایوب حفیظ لینسیہ ابوبکر چودھری مجید پھلکے والے محمد صابر اور احتشام بیکری کے علاوہ کانگریس پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے
تلاٹھی آفس کا تبادلہ کس کے اشارے پر اعجاز بیگ صاحب شدید برہم
نومبر 22, 2023