مالیگاؤں (شفیق روزنامہ) آج سے ایک صدی قبل شہر عزیز کے نامور استاد حدیث شاعر اور عامل کامل واپنے وقت کے اللہ والے بزرگ مولانا محمد الحق مقصد علیہ الرحمہ والرضوان ، ارادت مندوں میں حضرت مولانا جمال الدین حبیب انوری صاحب بھی شمار میں آتے ہیں، مولانا محمد الحق کے شاگردوں نے شہر عزیز میں مدارس کا جال بچھا دیا ۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مولانا جمال الدین لبیب انوری نے بڑے قبرستان میں مدرسہ اسلامیہ کی بنیاد ان نامساعد حالات میں رکھی تھی جب دیگر مدارس مالی پریشانی و امداد کے شکار تھے ، مگر مولانا محترم نے عزم محکم کے ساتھ مدرسہ اسلامیہ کو پروان چڑھانے میں شب و روز لگے رہے۔ یہ مولانا مرحوم کی محنتوں کا ثمرہ ہے کہ آج مدرسہ اسلامیہ ایک عظیم دینی قلعہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ مورخہ 22 نومبر بروز بدھ کی صبح گیارہ بجے مدرسہ اسلامیہ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کی صدارت مولانا امین الدین القاسمی (صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ ) نے انجام دی۔ جبکہ شہر کے جید علماء کرام مہمان خصوصی طور پر شریک رہے۔ حج کے فرائض حافظ عتیق احمد شاعتی حافظ خلیل احمد مظاہری صاحبان نے انجام دیے۔ مدرسہ اسلامیہ کے شعبہ دینیات کے کل 25 طلبہ نے اس تقریری مقابلہ میں حصہ لیا، ہر طالبعلم کی تقریر پر اثر اور دل کو چھو لینے والی تھی گویا کہ جو ذرہ جس گلہ تھا وہی آفتاب تھا، اس تقریر میں حصہ لینے والے پہلے انعام کے خوش نصیب طالب علم محمد حسنین شہزاد عامر ( اناؤنسر ) کو نامور عالم دین مولانا محمد انور مظاہری کے دست مبارک سے خانہ کعبہ کا سیٹ اور دیگر ضمنی انعامات سے نوازہ گیا۔ اسی طرح دوسرا انعام محمد ثاقب محمد قاسم کو بدست حافظ عبد اللطیف ( بیگ ) محمد اطیر الطاف احمد ( گلاس کا سیٹ )، سید کفیل سید اعجاز ( کپ کا سیٹ ) ، شیخ مستقیم شیخ جلیل ( ڈیجیٹل تسبیح پیش کی گئی۔
مدرسہ اسلامیہ میں تقریری مقابله مدرسه کے طالبعلم
نومبر 23, 2023