ماسٹر فاروق احمد تشنہ سر کی، صاحب زادی سعدیہ بانو حمیرا کی کرب ناک رحلت پر مالیگ فیمیلی آف گجرات میں غم و اندوہ کی صف ماتم بچھ گئی۔ عالی جناب مشتاق احمد نانا نے اپنے در دولت پر محفلِ میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی مجلس برپا کی، جس میں قرآن خوانی کی گئی اور میلاد خوانی کے لئے گاوں کی محفل امیر ملت پھول واڑی ہوئی۔
نوایارڈ بڑوڈہ کی پارٹی نے معتبر اور معروف شعراء کے کلام بلاغت نظام سے پروگرام کا آغاز کیا۔ جناب محمد عمرسول اینجینیر آف ایلمبک بڑوڈہ اور دیگر حضرات نے کلام پڑھا، چار قل شریف مولانا محمد عمران ملک خطیب گوروا نے پڑھا صلوت و سلام با قیام اور ایصال ثواب کے بعد حاضرین میں تبرک شریف تقسیم ہوا اور دعاوں کے بعد مجلس برخواست ہوئی۔
یو کے سے تشریف لائے محمد یونس مالیگ کے تمام قرابت داروں نے اپنے بذرگوں سے مل کر خوشی کا اظہار فرمایا۔
المشتہر:
عمار احمد اشرفی