الحمدللہ! اللہ رب العزت کا فضل و احسان ہیکہ تبلیغی جماعت کے وہ اکابرین و بزرگانِ دین جنھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تبلیغی جماعت کے مبارک کام میں لگایا اور اب بھی اپنی پیرانہ سالی اور اعذار و بیماریوں کے باوجود اس اس مبارک تبلیغی کام کے خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، جنھوں نے حضرت مولانا محمد یوسف کاندھلوی رح، مولانا محمد انعام الحسن کاندھلوی رح، مولانا محمد اظہار الحسن کاندھلوی رح، مولانا محمد عمر پالنپوری رح، میانجی محراب رح، قاری ظہیر رح، میانجی اللہ دتتا رح، حاجی عبدالوہاب رح وغیرہ کی تربیت و صحبت پائی ہے اور ان اکابرین و بزرگانِ تبلیغی جماعت سے اس مبارک کام کو عملاً سیکھا ہے، یقیناً ہم صوبہ مہاراشٹر والوں پر یہ انعام خداوندی ہیکہ تبلیغی جماعت کے اکابرین و بزرگانِ دین کی پوری جماعت مورخہ 15/ 16/ 17 ڈسمبر 2023 بروز جمعہ، سنیچر، اتوار کو شہر دھولیہ تشریف لارہی ہے. لہذا اکابرین و بزرگانِ تبلیغی جماعت سے دینی و دعوتی عمومی استفادہ کیلئے صوبہ مہاراشٹر کے ذمہ داران تبلیغی جماعت نے باہمی مشورہ سے سہ روزہ تبلیغی اجتماع *"شہر دھولیہ"* میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
صوبہ مہاراشٹر والوں کیلئے خوشخبری
نومبر 27, 2023